counter easy hit

فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ترکی کا روس سے احتجاج

 airspace of the Turkish protest

airspace of the Turkish protest

انقرہ ……روسی طیارے کی مبینہ فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ترکی نے احتجاج کرتے ہوئے، روسی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرلیا ہے، دوسری جانب روس نے خلاف ورزی کی تردید کرتے ہوئے اسے ترکی کا پروپیگنڈا قرار دیا ہے ۔
ترک وزارت خارجہ کے مطابق روس کے ایس یو 34 طیارے نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ، روسی طیارے کوکئی بارریڈاروارنگ بھی دی گئی، واقعے کے خلاف روسی سفیر کو طلب کر کے احتجاج کیا گیا ۔
ادھر ترک صدر طیب اردوان نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔دوسری جانب روسی وزارت دفاع کے ترجمان نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی ہے کہ اس کے جیٹ طیاروں نے ہفتے کے روز ترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے،اس حوالے سے ترکی کا الزام محض پروپیگنڈا ہے۔