counter easy hit

میرے خلاف تمام مقدمات جھوٹے ہیں :ڈاکٹر عاصم حسین

: Dr Asim

: Dr Asim

میرا میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے ، میرے خلاف گواہوں کے بیانات انوسٹی گیشن شروع ہونے سے قبل ہی ریکارڈ کر لئے گئے :میڈیا سے گفتگو
کراچی (یس اُردو) پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کا کہنا ہے کہ میرا صرف میڈیا ٹرائل ہو رہا ہے ، تمام مقدمات جھوٹے ہیں ، تمام گواہوں کے بیانات انویسٹی گیشن شروع ہونے سے پہلے ہی ریکارڈ کرلیے گئے ، کسی کے بیان پر تاریخ درج نہیں ۔ نیب عدالت میں سماعت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا ہے کہ حلفیہ کہتا ہوں کی فرال تالپور سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی ۔ میرا صرف میڈیا ٹرائل ہو رہا ہے ۔ میرے خلاف تمام مقدمات جھوٹے ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آج تک کسی نے کوئی انکوائری نہیں کی ۔ میرے خلاف قائم مقدمے کے تمام گواہوں کے بیانات انوسٹی گیشن شروع ہونے سے قبل ہی ریکارڈ کر لئے گئے تھے ۔ 22 گواہوں کے کسی بھی بیان پر تاریخ درج نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے میں عدالت کی اجازت سے گیا تھا ۔ بیٹے کے نام پاور آف اٹارنی پر دستخط کئے ہیں ۔ اسے دبئی میں قائم ہسپتال چلانے کی اتھارٹی دی ہے ۔