counter easy hit

ڈیل ہوگئی ، لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسے سے ڈی جے بٹ کی چھٹی

Dell has, DJ Bit

Dell has, DJ Bit

لاہور جلسے میں موقع نہ دیئے جانے پر ڈی جے بٹ عمران سے گلہ کرنے پہنچ گئے ، کپتان نے آئندہ جلسے میں چانس دینے کی یقین دہانی کرا دی
لاہور (یس اُردو) تحریک انصاف کے اسلام آباد کے بعد لاہور جلسے میں موقع نہ دیئے جانے پر ڈی جے بٹ عمران خان کے پاس پہنچ گئے کپتان نے آئندہ جلسوں میں خدمات حاصل کرنے کی یقین دہانی کرا دی ۔پی ٹی آئی جلسوں میں موسیقی کا تڑکا لگانے والے ڈی جے بٹ نے عمران خان ، چودھری سرور ، عبدالعلیم خان اور شعیب صدیقی سے ملاقاتیں کی ہیں ،ڈی جے بٹ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے انہیں بتایا کہ لاہور جلسے میں ڈی جے کامران سے ڈیل ہوگئی ہے ، آئندہ جلسوں میں ڈی جے بٹ کی خدمات لی جائیں گی