counter easy hit

گیمبیا میں پاکستان کے سفیر محمد علی آرائیں نے ذمہ داریاں سنبھال لیں، صدر مملکت کا شاندار پروٹوکول

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) گیمبیا میں حال ہی میں ہائی کمشنر کا منصب سنبھالنے والے علی احمد ارائیں نے جمہوریہ گیمبیا کے صدر اڈمہ بیرو سے ان کی رہائش گاہ سٹیٹ ہاؤس میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی تقریب میں ملاقات کی اوران کو اپنی اسناد پیش کیں۔ ہائی کمشنر کو ہیڈ آف اسٹیٹ پروٹوکول کے تحت ایک بڑی موٹر کارڈ کے ذریعہ اسٹیٹ ہاؤس پہنچے جہاں ان کا استقبال صدر کے چیف آف اسٹاف نے کیا۔ ہائی کمشنر محمد علی آرائیں نے صدر کو اپنی اسناد پیش کیں جنھوں نے انہیں گیمبیا میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ہائی کمشنر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ ہائی کمشنر نے صدر اور وزیر اعظم کی جانب سے صدر بیرو کی حکومت اور گیمبیا کے عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے درمیان اعلی تعلیم ، زراعت ، تجارت ، دفاع ، انفراسٹرکچر ، سیاحت اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے شعبوں میں تعاون سے متعلق تجاویز بھی پیش کیں۔ ہائی کمشنر نے دونوں برادر ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ صدر بیرو نے پاکستان اور گیمبیا کے مابین دوستانہ تعلقات کی تعریف کرتے ہوئے صدرپاکستان ، وزیر اعظم اور پاکستانی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہائی کمشنر کے مجوزہ اقدامات کو سراہا اور یقین دلایا کہ گیمبیا کی حکومت ان کو عملی شکل دینے کے لئے پوری کوشش کرے گی۔ ہائی کمشنر نے صدر کا ایسے پرتپاک استقبال کرنے پر شکریہ ادا کیا اور ہاتھ سے تیار پاکستانی قالین پیش کیا ، جس کی انہوں نے بہت تعریف کی۔ دریں اثنا پاکستانی ہائی کمشنر محمد علی آرائیں نے جمہوریہ گیمبیا کے وزیرخارجہ ماماڈو تنگارا سے بھی ملاقات کی،

H.E. Dr. Ali Ahmed Arain, High Commissioner of Pakistan to The Gambia in a meeting with H.E. Adama Barrow, the President of the Republic of The Gambia – 10 February 2021

H.E. Dr. Ali Ahmed Arain’s group photo with H.E. Mamadou Tangara, Minister of Foreign Affairs of the Republic of The Gambia – 09 February 2021

H.E. Dr. Ali Ahmed Arain, High Commissioner of Pakistan to The Gambia in a meeting with H.E. Adama Barrow, the President of the Republic of The Gambia – 10 February 2021

H.E. Dr. Ali Ahmed Arain, High Commissioner of Pakistan to The Gambia presenting a copy of his Letter of Credence to H.E. Mamadou Tangara, The Ministry of Foreign Affairs, International Cooperation and Gambians Abroad – 09 February 2021

H.E. Dr. Ali Ahmed Arain’s group photo with H.E. Mamadou Tangara, Minister of Foreign Affairs of the Republic of The Gambia – 09 February 2021

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website