counter easy hit

ڈی پی او ننکانہ نے متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز تبد یل و تعینات کر دیئے

DPO Nankana change

DPO Nankana change

ننکانہ صاحب(محمد قمرعبا س)ڈی پی او ننکانہ نے متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز تبد یل و تعینات کر دیئے ۔۔تفصیلات کے مطابق پولیس لائن میں تقرری کے منتظر عرفان گل کو انچارج سیکورٹی برانچ جبکہ انچارج سیکورٹی محمد عابدکو ایس ایچ او سٹی تھانہ ننکانہ انچارج سی آئی اے سٹاف ننکانہ رانا سجاد اکبر کو ایس ایچ او تھانہ صدر شا ہ کوٹ اور تقرری کے منتظر نواز ورک کو انچارج سی آئی اے سٹاف ننکانہ ، ایس ایچ او منڈی فیض آباد تصور منیر کو ایس ایچ او مانگٹانوالہ اشرف رندھاوا کو انچار ج انوسٹی گیشن شاہ کوٹ سے ایس ایچ او منڈی فیض آباد ، پولیس لائن سے افتخار جوئیہ کو ایس ایچ او سید والا، ایس آئی محمد اشرف کو صدر شاہ کوٹ سے ایس ایچ او تھانہ صدر سانگلہ ہل تعینات کر دیا گیا جبکہ مانگٹانوالہ کے ایس ایچ او شیخ محمد اعجاز کو ناقص کا ر کر دگی پر لائن حاضر کر نے کے احکامات جاری کرتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او ز کو کرائم کے خاتمہ کے لیے سخت ہدایات جاری کیں۔