counter easy hit

کیا آپ جانتے ہیں ایسا کونسا تیل ہے جس سے آپکی جلد محفوظ رہ سکتی ہے؟

لاہور(ویب ڈسک) موسم سرما میں مرد حضرات اور خواتین دونوں کو ہی اپنی جلد کا خیال رہتا ہے کیوں کہ یہ خشک موسم ہوتا ہے۔ موسمِ سرما کا آغاز ہوتے ہی جلد کی خشکی میں بہت زیادہ اضافہ ہوجاتا ہے بعض حالات میں جلد پر پپڑیاں سی بھی جمنے لگتی ہیں, خاص کر خشک جلد والوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔جس کا نتیجہ مہنگے ترین موئسچرائزر، کریم اورلوشن کی صورت میں نکلتا ہے لیکن وہ بھی بعض حالات میں وقتی اثر انگیز ثابت ہوتے ہیں۔ایسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہم آپ کو آسان سا نسخہ بتا رہے ہیں جس سےسردیوں میں بھی آپ کی جلد نرم و ملائم رہے گی اور آپ کی جیب پر غیر ضروری بوجھ بھی نہیں پڑے گا۔ زیتون کے تیل کا استعمال۔۔۔ منفرد اور اہم خصوصیات کے حامل زیتون کے تیل کے بیش بہا فائدے ہیں۔ اسے نہ صرف کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے بلکہ درد کی شکایت میں اس کا مساج بھی آرام پہنچاتا ہےمگر یہاں ہم نرم و ملائم اور چمکدار جلد کے حصول کے لیے اس تیل کے استعمال کے بارے میں بتا رہے ہیں، اس کے لیے آپ کو صرف ایک سے 2 چائے کے چمچ زیتون کے تیل کی ضرورت پڑے گی۔ رات میں سونے سے قبل ہلکے سے نیم گرم زیتون کے تیل سے روزانہ اپنے چہرے اور ہاتھ پیروں پر مساج کرنے کی عادت بنالیں آپ کی سردیاں جلد کی خشکی کے مسائل کے بغیر آرام سے گزر جائیں گی۔اس کے علاوہ آپ نہانے سے قبل زیتون کے تیل سے کمر اور جسم کے دیگر حصوں کا مساج بھی کرسکتے ہیں جس سے نہ صرف خون کی روانی بہتر ہوگی بلکہ سردیوں میں جلد کی نمی بھی برقرار رہے گی۔ لیکن اگر آپ کی جلد زیادہ خشک ہے تو زیتون کے تیل میں تھوڑا سا کھوپرے کا تیل شامل کرلیں اور کچھ دن تک روزانہ اپنی جلد پر استعمال کریں اس سے جلد کو بہتر نمی ملے گی۔