yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

مرضی کے فیصلے نہیں کرتے بلکہ آئین اور قانون کے مطابق چلتے ہیں، چیف جسٹس

Web Editor April 11, 2018 1 min read
Do not make custom decisions but according to the constitution and the law, CJ
Share this:

کوئٹہ: چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ ہم وہ قاضی اور جج ہیں جو اپنے فرائض قانون کےمطابق سرانجام دیتے ہیں اور ہم مرضی  کے فیصلے نہیں کرتے بلکہ آئین اور قانون کے مطابق چلتے ہیں۔

Do not make custom decisions but according to the constitution and the law, CJکوئٹہ میں تقریب سے خطاب کے دوران چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ مقدمہ بازی معاشرے کی بیماری ہے، کسی بھی معاشرے میں انصاف ہونا ضروری ہے، بے انصافی پر مبنی معاشرہ نہیں چل سکتا، ہم نئی قانون سازی نہیں کرسکتے،  ہم 1872 کے قانون کو تبدیل نہیں کرسکتے، ہمارے پاس طاقت نہیں کہ انگریزوں کے دور کے قوانین  بدل سکیں، ہمیں انہیں قوانین پر کام کرناہے، وکلا اس عدالتی نظام  کی بنیاد  ہیں، ہم یہ تاثر دینے کی کوشش کرتے ہیں کہ انصاف فراہم کررہے ہیں۔ لوگ تیس تیس سال مقدمہ بازی میں پھسے رہتے ہیں،ان کا کیا قصور ہے، جس شخص کو 40سال تک انصاف نہیں ملتا وہ روزانہ مرتا ہے۔ ہم مقدمات کو اتنی طوالت کیوں دیتے ہیں، اس قانون پر ہی عمل کرلیں تو انصاف کی جلد فراہمی ممکن ہوسکے گی۔ تسلیم کرتا ہوں کہ وسائل کم ہیں ، حکومت کی جانب سے وہ تعاون نہیں مل رہا جس کی ہمیں ضرورت ہے۔

جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ عدلیہ ایک ایسا ادارہ ہے جو معاشرے میں عدل و انصاف کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے، ہم وہ قاضی اور جج ہیں جو اپنے فرائض قانون کےمطابق سرانجام دیتے ہیں، جج اور قاضی ہونا عزت کی بات ہے اس کو برقرار رکھنا چاہیے، مرضی  کے فیصلے نہیں کرتے بلکہ آئین اور قانون کے مطابق چلتے ہیں۔ ہم یہ تاثر دینے کی کوشش کرتے ہیں کہ انصاف فراہم کررہے ہیں۔ اگر ہم انصاف اورعدل کی بنیادوں کو مضبوط نہیں کرپائے تو اللہ کے سامنے کیسے سرخرو ہوں گے۔

ججز کو انصاف کی فراہمی میں شوق اور جذبے سے کام کرنا ہوگا، نچلی سطح پر فیصلہ درست ہونے پر اعلیٰ عدلیہ تک فیصلہ قائم رہے گا، میں محسوس کررہاہوں کہ ہم صلاحیتوں کو مطلوبہ معیار کے مطابق استعمال نہیں کررہے، پاکستان کی عدلیہ کی تاریخ  میں نہایت قابل ججز گزرےہیں ، ایسے ججز ہوتے تھے کہ ان کے فیصلے سپریم کورٹ آتے تو تبدیل نہ ہوتے لیکن اب حیران ہوں کہ وہ قابل ججز کہاں گئے جن کے فیصلے موتیوں سے لکھے جاتے۔ وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے گھر کو درست کریں، فیصلے میں قانونی سقم رہ جائے تو اس کی ذمہ داری ہماری بنتی ہے، کوئی بھی فیصلہ دینے کیلیے قانون اور آئین کا مکمل پتا ہونا چاہیے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Commonwealth Games: National hockey team out of the semi-finals race
Previous Post کامن ویلتھ گیمز: قومی ہاکی ٹیم سیمی فائنلز کی دوڑ سے باہر
Next Post پاکستان میں خواجہ سراؤں کے لئے پہلا باقاعدہ اسکول قائم کرنے کی تیاریاں مکمل
Preparations for establishing the first regular school for transgender in Pakistan

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.