yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

امریکہ کو ٹرمپ کی زبان سے مت دیکھو!

MH Kazmi November 17, 2016 1 min read
Do not looks the America to trumps language by Hassan Mujtaba on 17 nov 2016
Share this:

یہ ایک عجیب بات ہے جب دنیا کیلئے دور سے امریکہ کو دیکھنے اور امریکہ کیلئے دنیا کو دور سے دیکھنے کے دو مختلف زاویے ہوتے تھے۔ کئی امریکیوں کو شاید ساری دنیا کارٹون لگتی تھی اور دنیا کو امریکہ ایسے جیسے اسکی ہالی وڈ کی فلموں یا وڈیو گیمز میں ہوتا ہے۔ یعنی کہ صرف دو ہزار ایک سے پہلے تک کئی امریکیوں کیلئے اسلامی دنیا کا تصور ایک اڑتے قالین اور الف لیلوی داستانوں کی طرح کا تھا۔ اب بھی اگلے دن مجھے ایک اٹلی میں پیدا ہونیوالا اطالوی نژاد بزرگ یہ معلوم کرنے پہ کہ میرا اصل تعلق کس ملک سے ہے مجھ سے پوچھ رہا تھا کہ میں دنیا کے نقشے پر پاکستان کہاں تلاش کروں۔ (مجھے خوشی ہوئی میرے جیسے کچھ لوگ ہیں جو گوگل سے بہت پہلے کی پیدوار ہیں)۔ میں اور یہ بزرگ ا سوقت “فرینڈز ٹیورن” نامی ایک بار کے باہر کھڑے تھے جو نیویارک کے کوئنز کے علاقے میں مشہور روزویلٹ ایونیو پر واقع ہے۔ میں نے اس اطالوی بزرگ سے کہا: زیادہ دور کیوں جاتے ہیں آپ۔ بس اگلی اسٹریٹ کے موڑ پر دائیں جانب جیکسن ہائیٹس ہی پاکستان ہے۔ جیکسن ہائیٹس جو ایک چھوٹا جنوبی ایشیا ہے جہاں پاکستانی، ہندوستانی، بنگلہ دیشی، تبتی، اور نیپالی لوگ ہیں۔ جہاں چند برس قبل خلائی شٹل کے حادثے کا شکار ہوجانیوالی بھارتی نژاد خلانورد کلپنا چاولہ کے نام پر ایک روڈ منسوب ہے ۔ اسی روڈ پر ڈائیورسٹی پلازہ ہے جہاں اس دن امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکہ میں صدر منتخب ہونے کے خلاف مظاہرہ ہورہا تھا جس میں دیسی جنوبی ایشیائیوں سے زیادہ سفید فام لوگ بھی بچوں سمیت شریک تھے۔ ’’ٹرمپ ہیٹ ڈائیورسٹی‘‘ ٹرمپ مختلفیات سے نفرت کرتا ہے” اس احتجاجی مظاہرے کا موضوع تھا۔

حیرت ہے کہ نیویارک کا یہی کوئنز تھا جہاں ڈونلڈ ٹرمپ پلا بڑھا ہے۔ کوئنز جو نیویارک کا سب سے زیادہ بھانت بھانت کی بولیاں بولنے اور کئی مختلف دیسوں سے آئے ہوئے لوگوں شاید اڑتالیس قوموں کا مسکن ہے۔ نیویارک کا سب سے زیادہ مختلف اقسام آـبادیوں کا علاقہ۔ جب آپ یہاں کے فلشنگ یا مین اسٹریٹ (جہاں یہ کہنا زیادہ مبالغہ آرائی نہیں ہوگی کہ بیجنگ سے زیادہ چینی لوگ بستے ہیں کہ دکانوں کے سائن بورڈ چینی زبان میں ہیں) سے ٹائمز اسکوائر تک جانیوالی ٹرین سات پر سفر کریں گے تو آپ کو درست معنی میں نیویارک کا ایک بین الاقوامی چہرہ نظر آئے گا۔ اسے سندھی میں کہتے ہیں درخت درخت کی لکڑی کےاسی ٹرین کے ڈبوں میں ہوگی ہر جنس اور قوم۔ میں اسی لئے تو اس ٹرین سیون یا ٹرین سات کو نیویارک کی اورینٹ ایکسپریس کہتا ہوں ۔ نیویارک کی اس اورینٹ ایکسپریس کا ایک مشہور اسٹاپ جیکسن ہائٹس بھی جہاں پاکستانی بستے ہیں۔ تو پس عزیزو غائبستان سے ٹرمپستان تک کا سفر کیسا لگا!
یقین ہی نہیں آتا کہ اتنے ڈائیورسٹی یا مختلفیات رکھنے والے امریکی علاقے کا پلا بڑھا ہوا بچہ بڑا ہو کر ڈونلڈ ٹرمپ بھی بن سکتا ہے اور وہ بھی ایسے خیالات کا حامل جسکا اظہار وہ اپنی پوری انتخابی مہم میں نہ فقط کرتا رہا بلکہ اس مہم والے انتخابات کے نتائج میں وہ کامیاب بھی ہوا۔اور اب دنیا ہے کہ امریکہ کو ڈونلڈ ٹرمپ کی زبان سے دیکھ رہی ہے۔ اور ایک خوف سے دیکھ رہی ہے۔ یعنی کہ کیا اب امریکہ ایسا ہی ہوگا جیسا وڈیو گیموں میں ہوتا ہے۔ وار گیمز میں! نیویارک کے ایک دلبر لکھاری نے کتنا ٹھیک کہا ہے کہ ہم امریکیوں کو ڈونلڈ ٹرمپ کو انکی کہی ہوئی ہر بات غلط ثابت کرنے کا موقع دینا چاہیے۔
ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کے سب سے با اثر ترین شخص اور اب رہنما کےطور پر دنیا میں طاقت اور جمہوریتوں کی لیڈرشپ کے منبع وائٹ ہائوس کے سنگھاسن پر براجمان ہوگا یہ نہ تم نے سوچا تھا نہ میں نے، نہ ہی امریکہ کے میڈیا اور دنیا کے اکثر تجزیہ نگاروں نے۔ لیکن یہ اس خاموش امریکی اکثریت کا وحشت خواب میں ضرور تھا جس نے ووٹوں کے ذریعے اپنے اسی مہم جویانہ خواب کو سچ ثابت کیا۔ کہ یہ بھی کر کے دیکھتے ہیں- میرے لئے یہ ایسا ہی ہے جیسے پاکستان کا کوئی ارب پتی بلڈر کل کو ملک کا وزیر اعظم بن جائے۔ لیکن یہ بھی تو جمہوریت کا حسن ہے کہ نظر بٹو۔ یا دنیا میں ہر جگہ دائیں بازو کی لہر ؟ ایک بھارتی دانشور نے اپنے امریکی دوستوں سے کتنا خوب کہا کہ ’’پھر بھی ہماری طرح تمہارے پاس وہ صدر منتخب ہوکر نہیں آیا جو (مودی کی طرح) نسل کشی میں ملوث رہا ہو‘‘۔
امریکہ کی یہ خاموش اکثریت ان چھوٹے شہروں کی محنت کش سفید فام آبادی ہے جو ان امریکی ریاستوں میں آباد ہے جنہیں امریکی انتخابات کے حوالے سے کانٹے کے مقابلے والی ریاستیں یا فیصلہ کن ریاستیں عرف عام بیٹل فیلڈ اسٹیٹس کہتے ہیں۔ یہ ریاستیں جو پہلے امریکی صدر اوباما کے دونوں بار انتخابات تک نیلی ریاستیں ہوا کرتی تھیں ( کہ نیلا نشان ڈیموکریٹک پارٹی کا ہے) اب یہ چھوٹے شہروں پر مشتمل امریکی ریاستیں سرخ ریاستیں ہوگئی ہیں۔ یعنی کہ سرخ نشان ری پبلکن پارٹی کا۔ اور پھر وہ ’’الیکٹورل کالج ‘‘ والا نظام کہنہ جسکے ہی ووٹوں کے ذریعے ڈونلڈ ٹرمپ منتخب صدر امریکہ بن کر آیا ہے۔ ایسا سمجھیں جیسے صدر ایوب کا بی ڈی نظام تھا۔ الیکٹورل کالج جس میں تمام ووٹ گنے نہیں جاتے بلکہ غلامی کے زمانے میں جنوبی ریاست کے امریکہ کی آئینی اساس رکھنے والے آبا ئو اجداد نے بنایا تھا کہ انکا خیال تھا کہ ہر کوئی ایرا غیراامریکی صدر اپنے ووٹ یعنی پاپولر ووٹ سے منتخب نہیں کرسکتا۔ بس چنے ہوئے لوگ کریں گے جن کو یہ ریاستیں چنا کریں گی۔ وگرنہ اگر ووٹوں کی مقبول تعداد سے دیکھیں تو پاپولر ہیلری کلنٹن ہیں۔ یعنی کہ عوام کا اکثریتی ووٹ ہیلری کلنٹن کو گیا۔ مثال کے طور پر کیلیفورنیا ریاست کی ساٹھ فی صد آبادی کے یعنی ٹرمپ کے مقابلے میں پچیس لاکھ سے زائد ووٹ ہیلری کلنٹن کو پڑے۔اسی طرح تمام امریکہ کی اکاون فی صد خواتین کے ووٹ ہیلری ہی کے حق میں پڑے۔ اسی لئے تو انتخابات کے دن کئی خواتین و مرد انتھونی بی سوسن کی قبر پر حاضری دینے گئے تھے جس خاتون نے انیسویں صدی میں خواتین کے ووٹوں کے حق میں جدوجہد کی تھی۔

 

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Interest and it types waqar khan on 17 nov 2016
Previous Post مفاد اور اس کی اقسام
Next Post اشرافیہ کی معیشت اور ہماری قومی سلامتی
Dr.Shahid hassan Siddiqui column on 19 Nov 2016

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.