counter easy hit

ایک مقام سے تیل نہ نکلنے پر مایوس نہ ہوں کیونکہ۔۔۔۔

Do not be disappointed because you do not get oil from one place.

لاہور (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر توانائی و پیٹرولیم ڈویژن عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ حکومت تیل وگیس کی تلاش اور پیداوار سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان آئندہ چند ماہ میں کرے گی، آٹھ ارب ڈالر لاگت کے خلیفہ پوائنٹ ریفائنری منصوبے کا سنگ بنیاد اس سال کے اختتام تک رکھا جائے گا ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ہم اس سال دسمبر سے تیل وگیس کے چالیس نئے بلاکوں کی نیلامی کا آغاز بھی کریں گے اس سے تیل وگیس کے شعبے میں اچھی سرگرمی کا آغاز بھی کریں گے جس سے تیل وگیس کے شعبے میں اچھی سرگرمی کا آغاز ہوگا۔عمر ایوب نے کہاکہ خلیفہ پوائنٹ ریفائنری منصوبے کا سنگ بنیاد اس سال کے اختتام تک رکھا جائے گا،آٹھ ارب ڈالر کا یہ منصوبہ پارکو اور متحدہ عرب امارات کا مشترکہ منصوبہ ہے۔اس ریفائنری میں دو لاکھ پچاس ہزار بیرل یومیہ تیل صاف کرنے کی صلاحیت ہوگی۔ دوسری جانب وفاقی وزیر پیٹرولیم عمر ایوب نے گیس چوری کی روک تھام کے لیے بلا تاخیر خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دینے کی ہدایت کردی، ان کا کہنا تھا کہ گیس چوری اور لائن لاسز کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر پیٹرولیم عمر ایوب کی زیر صدارت پٹرولیم اجلاس ہوا۔ اس موقع پر معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر بھی موجود تھے۔ سیکریٹری پیٹرولیم اسد حیا الدین نے وزیر پیٹرولیم کو تیل و گیس کی تلاش و پیداوار کے جاری منصوبوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے ایل این جی سپلائی معاہدوں، پپٹرولیم پروڈکٹس کی کھپت، موجودہ ریفائنری، مقامی پیداواری صلاحیت سمیت دیگر امور پر بھی اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔ وفاقی سیکریٹری نے وزیر پیٹرولیم کو پیٹرولیم ڈویژن کے ذیلی اداروں کی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا۔ بریفنگ کے دوران پیٹرولیم ڈویژن کے تمام اعلیٰ افسران موجود تھے۔ اس موقع پر عمر ایوب نے کہا کہ گیس چوری اور لائن لاسز کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، گیس چوری کی روک تھام کے لیے بلا تاخیر خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹاسک فورس دونوں گیس کمپنیوں سے روزانہ کی بنیاد پررپورٹ طلب کرے۔ قومی اثاثوں کی حفاظت سوئی نادرن اور سوئی سدرن کی اولین ذمہ داری ہے۔ معاون خصوصی ندیم بابر کا کہنا تھا کہ انتظامیہ لائن لاسز میں کمی کے لیے کمر بستہ ہو جائے۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ گیس و تیل کے مزید بلاکس آفر کیے جائیں گے اور او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل کی ڈرلنگ سرگرمیاں بڑھائی جائیں گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website