counter easy hit

پاکستانی آئن سٹائن فواد چوہدری نے ایسا اعلان کردیا کہ پاکستانیوں کیلئے یقین کرنا مشکل ہوجائے

Pakistani Ain Stein Fadad Chaudhary announced that it is difficult to believe in Pakistanis

اسلام آباد( ویب ڈیسک ) وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سائنسی قمری کیلنڈر کی ویب سائٹ کے اجراء کے بعد اب پیسوں کی ادائیگیوں کے لیے بھی جدید نظام لانے کا اعلان کر دیا ہے۔ فواد چوہدری نے اپنے تویٹر پیگام میں اعلان کیا ہے کہ ڈیبٹ کارڈ اور کریڈٹ کارڈ ادائیگیوں کے متبادل کے طور پر فون کے ذریعے کے ادائیگیوں کا نظام لایا جا رہا ہے ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے کہ ’قمری کیلنڈر کے بعد اگلا بڑا چیلنج کریڈٹ کارڈ اور ڈیبٹ کارڈز کو موبائل فون پیمنٹ سے ریپلیس کرنا ہے، ٹیکنالوجی کی ترقی کیلئے ادائیگیوں کا آسان ہونا لازمی ہے، انشااللہٰ چند مہینوں میں آپ کی تمام ادائیگیاں بس کے کرائے سے گاڑی خریدنے تک موبائل سے ہوں گی۔ قمری کیلنڈر کے بعد اگلا بڑا چیلنج کریڈٹ کارڈ اور ڈیبٹ کارڈز کو موبائل فون پیمنٹ سے replace کرنا ہے، ٹیکنالوجی کی ترقی کیلئے ادائیگیوں (payments) کا آسان ہونا لازمی ہے، انشااللہٰ چند مہینوں میں آپ کی تمام ادائیگیاں بس کے کرائے سے گاڑی خریدنے تک موبائل سے ہوں گی۔ اب کوئی بھی شخص کسی بھی قسم کی ادائیگی اپنے موبائل کے ذریعے کر سکے گا اور ڈیبٹ کارڈ یا کریڈٹ کارڈ کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی ہجری کیلنڈر کی ویب سائٹ لانچ کی ہے جس سے 5سال تک کی عیدین اور رمضان کے آغاز کا پتا چل سکتا ہے اور انہوں نے کہا تھا کہ اب رویتِ ہلال کمیٹی کی ضرورت نہیں رہی جس کے بعد رویتِ ہلال کمیٹی اور فواد چوہدری کے درمیان لفظوں کی جنگ جاری ہے ۔ قمری کیلنڈر وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی اور سپارکو کے ماہرین نے مل کر بنایا ہے جس کے ذریعے اگلے 5سال تک کے چاند کی پیدائش کی تاریخ کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website