counter easy hit

ڈی جے بٹ پھر کپتان کے سنگ ، دکھائیں گے پشاور میں اپنے رنگ

DJ bit, then show

DJ bit, then show

کپتان سے ہونیوالی دو ملاقاتیں رنگ لائیں ، 9 مئی کو ایک بار پھر عمران خان کے پشاور جلسے میں میوزک کا تڑکا دیں گے
لاہور (یس اُردو) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ڈی جے بٹ کے معترف نکلے ، ڈی جے بٹ سے کیا ہوا وعدہ وفا کر دیا ، ڈی جے بٹ کو 9 مئی کو پشاور کے جلسے کا کنٹریکٹ مل گیا ۔ ڈی جے بٹ دوبارہ ان ایکشن عمران خان سے لاہور میں ہونے والی دو ملاقاتیں رنگ لائیں ، عمران خان نے وعدہ وفا کر دیا ، ڈی جے بٹ کا دعویٰ ، پرانے معاملات پر صلح صفائی ، بالاآخر ڈی جے بٹ کو پی ٹی آئی کا جلسہ مل ہی گیا ، ڈی جے بٹ کا کہنا ہے کہ انہیں 9 مئی کو پشاور میں پی ٹی آئی کے جلسے کا کنٹریکٹ دیدیا گیا ہے ۔ ڈی جے بٹ کہتے ہیں کہ اب وہ پشاور کے جلسے میں میوزک کا بھرپور تڑکا دیں گے ۔ ڈی جے بٹ کی کارکردگی میوزک کے سٹائل کی عمران خان نے خوب تعریف بھی کی ہے ۔ ڈی جے بٹ کی جانب سے جاری عمران خان کے پیغام میں کپتان نے ڈی جے بٹ کے خوب گن گائے ۔ کپتان کو ڈی جے بٹ کا میوزک سٹائل بھی بھلا لگتا ہے اور کہتے ہیں کہ ڈی جے بٹ نے جو جلسوں کا انداز دیا باقی لوگ کاپی کرنے پرمجبور ہوئے ۔