counter easy hit

حکومت عوام کو فرقے اور برادری کے نام پر تقسیم کر رہی ہے :بلاول بھٹو

: Bilawal Bhutto

: Bilawal Bhutto

رنگ برنگی بسوں اور سڑکوں پر پیسہ خرچ کیا جا رہا ہے ، بے کار گندم خرید کر کسانوں سے زیادتی کی جا رہی ہے :لاہور میں تقریب سے خطابلاہور (یس اُردو) بلاول بھٹو ایک بار پھر برس پڑے ہیں ، کہتے ہیں حکومت رنگ بر نگی بسیں اور سڑکیں بنانے پر پیسے خرچ کر رہی ہے ، منصوبوں سے حکومت کے دوستوں کو فائدہ پہنچا ، لوگوں کو فرقے اور برادری کے نام پر تقسیم کر دیا گیا ، بے کار گندم خرید کر کسانوں کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے ۔ بلاول بھٹو زرداری ان دنوں لاہور میں ہیں ۔ آج پچاس جوڑوں کی شادی کی اجتماعی تقریب میں شرکت کی ۔ اس موقع پر جہاں زندگی کا نیا سفر شروع کرنے والوں کو مبارک باد دی وہیں حکومت کے ترقیاتی منصوبوں پر بھی تنقید کی ۔ بلاول بھٹو نے کہا حکومت بے کار گندم خرید رہی ہے جو کسانوں کے ساتھ زیادتی ہے ۔ بلاول بھٹو نے پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں شروع کئے گئے منصوبوں کا ذکر کیا اور کہا کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں ۔