counter easy hit

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرنے عملہ کی کار دکر گی چیک کرنے کے لیے فیک کال چلا دی

District Emergency Officer

District Emergency Officer

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس )ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرنے عملہ کی کار دکر گی چیک کرنے کے لیے فیک کال چلا دی ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر نے ریسکیو1122ننکانہ کے عملہ کا ریسپانس ٹائم اور کارکردگی چیک کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوارنے کنٹرول میں کال کی کہ چندر کوٹ نہر میں ایک نوجوان کود گیا ہے موقع کی اطلاع پا کر ریسکیو1122ننکانہ کا عملہ 7منٹس کا ریسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوے وہاں پہنچا ریسکیو1122کے غوطہ خوروں نے پانی میں غوطہ لگایا اور ڈوبنے والے نوجوان کو باحفاظت باہر نکال لیا ( یاد رہے کہ مقررہ کر دہ ٹائم سے 25سیکنڈ اوپر ہونے کے باوجودشہریوں نے ان کاکر دگی کو سراہا ہے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوارنے اپنے تمام ریسکیوعملہ کی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی۔