counter easy hit

نئے دریافت ہونیوالے معدنی ذخائر پاکستان کی تقدیر بدل دینگے، وزیر اعلیٰ پنجاب

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (یس ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب سے رجوعہ میں معدنی وسائل کے منصوبے پر کام کرنے والی چینی کمپنی میٹالرجیکل کارپوریشن آف چائنہ کے وفد اور جرمن کنسلٹنٹ نے ملاقات کی۔

ملاقات میں چنیوٹ، رجوعہ میں معدنی وسائل کے منصوبے پر تیز رفتاری سے پیش رفت پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ رجوعہ میں ملنے والے معدنی وسائل عوام کی ملکیت ہیں۔

یہ عظیم منصوبہ پاکستان کی تقدیر بدل دے گا۔ انہوں نے کہا پنجاب حکومت نے اپنے وسائل سے اس منصوبے کو شروع کیا ہے، سٹیل ملز کے منصوبے سے مقامی لوگوں کو روزگار ملے گا۔