yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    بین الاقوامی خبریں
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

پاکستان کی معروف پاپ سنگر نازیہ حسن کے شوہر کے انکشافات

Web Editor April 5, 2019 1 min read
Disclosures of the husband of Pakistan's leading pop singer Nazia Hassan
Share this:

لندن (ویب ڈیسک ) پاکستان کی معروف پاپ سنگر نازیہ حسن مرحومہ کے شوہر مرزا اشتیاق بیگ نے کہا ہے میں نے نازیہ حسن کو طلاق نہیں دی تھی میرے اور ان کے حوالے سے بہت سی غلط فہمیاں پھیلائی گئی تھیں۔ نازیہ حسن کی سالگرہ کے موقع پر خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہ کہنا درست نہیں کہ نازیہ کی موت سے دس روز پہلے طلاق ہوگئی تھی۔انہوں نے کہا کہ میری اور نازیہ حسن کی محبت کی شادی تھی۔ نازیہ میری بہن آفرین بیگ کی دوست تھیں۔ ہم ایک دوسرے کو دل و جان سے پسند کرتے تھے۔ انتقال سے پہلے نازیہ پہلی بار کینسر میں مبتلا نہیں ہوئیں تھیں، اس سے قبل بھی ان کو 1992میں اوورین کینسر ہو چکا تھا جس میں ان کے جسم سے ایک بیضہ دانی نکال دی گئی تھی۔ ان دنوں نازیہ اقوام متحدہ کے ایک ادارہ سے وابستہ تھیں۔ نازیہ جو 13 اگست 2000 کو 35 سا ل کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہوگئیںان کی موت کی وجہ پھیپھڑوں کا کینسرتھا۔ نازیہ حسن نے بہت کم عمر پائی، لیکن اپنے مختصر کیریئر میں وہ نقوش چھوڑے ہیں جو آج بھی باقی ہیں ۔اشتیاق بیگ نے مزید بتایا کہ سن1995 میں میری اور نازیہ کی شادی ہوئی اور سن 2000 میں وہ اس دنیا سے چلی گئی۔نازیہ کے گھر والوں اور میرے درمیان اختلافات کی بہت سی وجوہات تھیں۔ نازیہ جانتی تھی کہ وہ کینسر میں مبتلا ہے اور اس کے پاس وقت کم ہے۔ نازیہ کی خواہش تھی کہ وہ ماں بنے۔ اس کی بیماری کی وجہ سے میں نے اسے سمجھایا بھی کہ ایسا ممکن نہیں ہے اس کی یہ خواہش پوری ہوئی اور ہمارا بیٹا پیداہوا جسکا نام اریض رکھا ۔ انہوں نے کہا کہ اس کی والدہ کو غلط فہمی تھی کہ میں اس کے پاپ سنگنگ کیریئر کے خلاف ہوں۔ہماری ذہنی ہم آہنگی بہت اچھی تھی۔ انہوں نے مزید بتایا نازیہ ایک بہت ذہین، حسین اور خوبصورت شخصیت کی مالک تھی۔ وہ جو محسوس کرتی تھی اس کا برملا اظہار کر دیتی تھی۔ دنیا کے لیے وہ ایک اسٹار سنگر تھی۔ میرے لیے وہ بہت اہم تھیں جو بہت پیار کرنے والی بیوی تھی جسے اپنی تمام ذمہ داریوں کا علم تھا۔ا شتیاق بیگ نے اس موقع پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے حوالے سے بہت سی غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں کہ انہوں نے نازیہ کو انتقال سے دس دن پہلے طلاق دے دی تھی،اس بات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔وہ مرتے دم تک میرے نکاح میں تھی، جس کا ثبوت میرے پاس اب بھی موجود ہے۔نازیہ حسن کا فنی سفر تین اپریل 1965ء کو ہوا ۔کراچی میں پیدا ہونے والی نازیہ حسن نے اپنے انوکھے انداز سے پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں بہت جلد اپنی جگہ بنائی۔ نازیہ حسن نے اپنے کیریئرکی شروعات 1975ء میں پی ٹی وی پر نشر ہونے والے بچوں کے ایک پروگرام کلیوں کی مالا سے کی، جہاں انہوں نے اپنا پہلا گانا دوستی ایسا ناتاگایا تھا۔ نازیہ حسن کا شمار برصغیر میں پاپ موسیقی کے اہم ترین گلوکاروں میں کیا جاتا ہے۔ انہوں نے موسیقی کی تعلیم معروف موسیقار سہیل رعنا سے حاصل کی، جس کے بعد وہ لندن چلی گئیں اور اپنی اعلٰی تعلیم وہیں مکمل کی۔ نازیہ حسن نے نا صرف پاکستان بلکہ پورے برصغیر میں اپنی گلوکاری سے اپنے آپ کو منوایا ۔ اب وہ اس دنیا میں نہیں ہے لیکن نازیہ حسن اپنے مداحوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں ۔

 

 

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Indians girls player
Previous Post بھارت کی کھلواڑی لڑکیاں ۔۔
Next Post بڑے کام کی خبر :
News of big work:

Related Posts

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.