yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

نجی انٹرنیشنل لائن کا مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری و ٹیکس فراڈ میں ملوث ہونے کا انکشاف

Web Editor April 14, 2019 1 min read
Disclosure of allegedly tax fraud and tax stolen of billions by private international airlines
Share this:

کراچی: ملک کی نجی انٹرنیشنل لائن کا مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری و ٹیکس فراڈ میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس فراڈ کا سْراغ لگا کر نجی ہوائی کمپنی شاہین انٹرنیشنل ایئر لائن کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

ایف آئی آر کی کاپی کے مطابق شاہین انٹر نیشنل ایئر لائن 95 کروڑ 50 لاکھ 55 ہزار روپے ٹیکس کی نادہندہ ہے اور یہ وہ ٹیکس ہے جو شاہین انٹرنیشنل اپنے مسافروں سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں کٹوتی کرتی رہی ہے مگر یہ رقم قومی خزانے میں جمع نہیں کروائی گئی۔ایف بی آر نے شاہین انٹرنیشنل کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی ہے۔ ایف آئی آر لارج ٹیکس پئیر یونٹ کراچی نے درج کی ہے۔ ایف آئی آر انسپکٹر ان لینڈ ریونیو عرفان احمد کی شکایت پر درج کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ شاہین انٹرنیشنل ایئر لائن نے مسافروں سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کٹوتی کرکے قومی خزانے میں جمع نہیں کروائی۔ ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ شاہین انٹرنیشنل ایئر لائن نے ابھی تک الیکٹرانیکلی سیلز ٹیکس ریٹرن بھی جمع نہیں کروائی۔ شاہین ایئرکے فضائی آپریشن پر واجبات کی عدم ادائیگی کی بنا پر لگ بھگ 5 ماہ قبل پابندی لگا دی گئی تھی، ایف بی آر اور سول ایوی ایشن کے کروڑوں روپے واجبات کی وجہ سے شاہین ایئر کے ہیڈ آفس سمیت دیگر ذیلی دفاتر کو سیل بھی کیا گیا، شاہین کے خلاف درج مقدمے میں 7 دفعات کا اندراج کیا گیا ہے۔ ایف بی آر حکام نے بتایا کہ ملک بھر میں ایف بی آر کے ماتحت اداروں نے ٹیکس چوری میں ملوث اداروں و انفرادی ٹیکس دہندگان کے خلاف مہم شروع کر رکھی ہے اور ٹیکس چوری میں ملوث لوگوں سے ریکوری کی جا رہی ہے جبکہ آڈٹ کے دوران جن ٹیکس دہندگان کے ذمہ واجبات نکل رہے ہیں ان کے خلاف بھی کارروائی کی جارہی ہے اور ٹیکس ڈیمانڈ کے آرڈر جاری کئے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ اسی مہم کے تحت فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ماتحت ادارے ڈائریکٹوریٹ جنرل اینٹلی جننس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے بھی حال ہی میں مبینہ طور پر ٹیکس چوری میں ملوث بڑی آٹو مینو فیکچرنگ کمپنی سے 62 کروڑ روپے کی ٹیکس ریکوری کی ہے اور ٹیکس چوری میں ملوث دیگر آٹو مینو فیکچرز کے ریکارڈ کی چھان بین کی جارہی ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے سینیئر افسر نے بتایا کہ ڈائریکٹوریٹ اینٹلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو لاہورکی ٹیم نے 27 فروری 2019 کو سرچ وارنٹ کی بنیاد پر لاہور میں ایک بڑی آٹو مینو فیکچرنگ کمپنی کے دفترپر چھاپہ مار کر ریکارڈ قبضے میں لیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ کمپنی کے دفتر پر چھاپے کے دوران قبضے میں لیے جانے والے ریکارڈ کی چھان بین کے دوران بھی ٹیکس چوری کے ٹھوس شواہد ملے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس نادہندہ مذکورہ کمپنی نے اپنی کوتاہی تسلیم کرتے ہوئے ٹیکس ایئر 2014 سے ٹیکس ایئر 2018 تک کے لیے اپنے انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس کے نظرثانی شدہ گوشوارے جمع کروانے پر آمادگی ظاہر کی اور اس کے ساتھ 62 کروڑ روپے کا ٹیکس قومی خزانے میں جمع کروایا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر آٹو مینو فیکچرز کے ٹیکس گوشواروں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے اور ان کی ٹرانزیکشنز و دیگر ریکارڈ کا اینالسز ہو رہا ہے اور جو آٹو مینو فیکچرنگ کمپنیاں ٹیکس چوری میں ملوث پائی جائیں گی ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
The purpose of life to work for others, by saving others' lives to give self life, ASI Ali Haider Ghulamani
Previous Post زندگی کا مقصد اوروں کے کام آنا، اپنی جان دے کر دوسروں کی زندگیاں بچانا، اے ایس آئی علی حیدر غلامانی
Next Post بغیر دلیل کے پیروی کرنا
Follow without argument

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.