counter easy hit

‘بھارت میں 2 ہزار کے کرنسی نوٹوں سے مہاتما گاندھی کی تصویر غائب’

کسان نے جب بینک مینجر کو صورتحال سے آگاہ کیا تو اس نے کہا کہ یہ نوٹ بالکل اصلی ہیں تاہم ہو سکتا ہے کہ پرنٹنگ کی وجہ سے یہ مسئلہ ہوا ہو۔

'Disappeared Mahatma Gandhi image on two thousand currency notes in India.

‘Disappeared Mahatma Gandhi image on two thousand currency notes in India.

نئی دہلی:  بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کی ڈسٹرکٹ شیوپور سے دلچسپ خبر ہے جہاں ایک کسان کو اس وقت مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، جب اس کو بینک سے ملنے والے 2 ہزار کے نوٹوں پر مہاتما گاندھی کی تصویر غائب تھی۔ لکشمن مینا نامی اس بھارتی کسان کا میڈیا کو بتانا تھا کہ ڈسٹرکٹ شیوپور کے ایک نجی بینک میں میرا بینک اکاؤنٹ ہے جہاں سے میں نے دو ہزار کے نوٹوں پر مشتمل مطلوبہ رقم نکلوائی اور انھیں گن کر بینک سے روانہ ہو گیا تاہم جب میں مارکیٹ خریداری کیلئے پہنچا تو دکانداروں نے میرے پاس موجود کرنسی ہی لینے سے انکار کر دیا کیونکہ اس پر مہاتما گاندھی کی تصویر ہی موجود نہیں تھی۔اس نے بتایا کہ میں فوری طور پر بھاگا بھاگا بینک واپس گیا اور تمام صورتحال سے بینک مینجر کو آگاہ کیا تاہم اس نے ردعمل دیا کہ مجھے نوٹ چیک کرکے بینک سے لے جانے چاہیے تھے لیکن جب میں نے تلخی دکھائی تو اس نے کہا کہ پرنٹنگ کی وجہ سے ہو سکتا ہے کہ نوٹوں میں یہ مسئلہ ہوا ہو؟ اس لیے میں یہ نوٹ بینک میں دوبارہ جمع کروا کے درست کرنسی لے جاؤں۔ بھارتی میڈیا نے جب متعلقہ بینک مینجر سے رابطہ کیا تو اس نے بتایا کہ اس نے حکام کو صورتحال سے آگاہ کر دیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website