counter easy hit

معذور خاتون نے عمران کی گاڑی روک لی ماتھا چوم کر دعا دی، الیکشن تک چیئرمین پی ٹی آئی روزانہ 3 بکروں کا صدقہ دینگے

لاہور ; عمران خان کی گاڑی کو لاہور میں معذور خاتون نے روک لیا،عمران خان کا ماتھا چوم کر انہیں دعائیں دیتے ہوئے رخصت کیا۔

لاہور میں پی ٹی آئی چیئرمین کے گھر کے باہر معذور خاتون نے عمران خان کے قافلے کو روک کر ان سے ملنے کی خواہش کی۔ علاوہ ازیں عمران خان نے 25 جولائی تک روزانہ کی بنیاد پر تین بکروں کا صدقہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز عمران خان کی رہائش گاہ واقعہ زمان پارک میں تین بکروں کا صدقہ دیا گیا، جس کے لئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کی جانب سے 15 بکروں کی کھیپ عمران خان کے گھر پہنچا دی گئی ہے۔