yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثرآبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    بین الاقوامی خبریں
    • آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثرآبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

بے غیرت انسان، غیرت کا مطلب پوچھتے ہو؟

Web Editor March 16, 2018 1 min read
DIS HONOR, MAN, YOU, ASK, ME, MEAN, OF, HONOR, COLUMN, BY, ATTAA UL HAQ QASMI
Share this:

بلاشبہ انگریزی ایک بہت امیر کبیر زبان ہے مگر اتنا وسیع دامن رکھنے کے باوجود اس میں کچھ لفظوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے ۔مثلاً انگریزی میں ’’غیرت‘‘ کے لئے کوئی تلفظ نہیں۔ میں نے ایک انگریز سے غیرت کی انگریزی پوچھی اس نے  ’’آنر‘‘ بتائی مگر میرے نزدیک ’’آنر‘‘ کسی بھی صورت ’’غیرت‘‘ کے معنی نہیں دیتا۔چنانچہ میں نے بات واضح کرنے کے لئے اس سے پوچھا ’’اگر تم اپنی بیوی کو کسی غیر مرد کے ساتھ دیکھو تو تمہیں کیا آئے گا ؟‘‘بولا ’’غصہ آئے گا‘‘ میں نے جھنجھلا کر کہا ’’غیرت نہیں آئے گی ‘‘ اس نے بھی میری ہی طرح جھنجھلا کر کہا ’’وہ کیا ہوتی ہے ؟‘‘مگر ہمارے ہاں الحمدللہ غیرت کی کوئی کمی نہیں ہمیں بات بات پر غیرت آتی ہے، چنانچہ ہم دن میں کتنے ہی قتل غیرت کے نام پر کر ڈالتے ہیں ۔یار لوگ بھی ذرا ذرا سی بات پر ہماری غیرت جگاتے اور آزماتے رہتے ہیں ’’تمہارے شریکوں نے اپنے والد کے چہلم پر دو ہزار لوگوں کی دعوت کی تھی اب غیرت کا تقاضا ہے کہ تم اپنے والد کے چہلم پر تین ہزار لوگوں کی دعوت کرو‘‘
میں جب اپنے ہاںپائی جانے و الی غیرت کی بیسیوں قسمیں گنوا بیٹھا تو انگریز دوست نے مجھ سے پوچھا ’’تمہارے ہاں یہ دوچار سال بعد اچانک ٹی وی کے پروگرام بند ہو جاتے ہیں اور پھر قومی ترانہ بجنے لگتا ہے اس وقت تم کیا کرتے ہو ؟‘‘ میں نے جواب دیا ’’ہم اپنے قومی ترانے کے احترام میں کھڑے ہو جاتے ہیں!‘‘ اس نے کہا ’’قومی ترانے کے فوراً بعد ایک شخص ٹی وی اسکرین پر نمودار ہوتا ہے اور کہتا ہے ’’میرے عزیز ہم وطنو ‘‘تم اس وقت کیا کرتے ہو ؟‘‘میں نے جواب دیا ’’بیٹھ جاتے ہیں‘‘بولا ’’ان لمحوں میں تمہیں غیرت نہیں آتی ؟‘‘میں نے پوچھا ’’وہ کیا ہوتی ہے ؟‘‘ انگریز دوست نے ایک اور سوال کیا ’’تمہاری حکومتیں اپنے شہریوں کو پکڑ کر امریکہ کے حوالے کرتی چلی آئی ہیں ،تم اس پر کیا محسوس کرتے ہو ؟‘‘میں نے کہا ’’ہم خوش ہوتے ہیں کیونکہ ہمیں اس کے پیسے ملتے ہیں ؟‘‘بولا ’’غیرت نہیں آتی ؟‘‘میں نے حیران ہو کر پوچھا ’’وہ کیا ہوتی ہے ؟‘‘پھر اس نے ایک اور بےتکا سا سوال پوچھا ’’کسی غیر ملکی ملزم کو تمہاری تمام عدالتیں غلط یا صحیح طور پر سزا دے چکی ہوتی ہیں ۔اس کی رحم کی اپیلیں بھی مسترد ہو چکی ہوتی ہیں، مگر ایک دن باہر سے حکم ملنے پر اسے فوری طور پر پھانسی کی کوٹھڑی سے نکال کر خصوصی طیارے میں اس کے ملک بھیج دیا جاتا ہے ۔کیا تمہیں اس پر غیرت نہیں آتی ؟‘‘میں نےغصے سے ’’یہی تو ہمارے تمہارے کلچر میں فرق ہے ۔تمہیں چھوٹے بڑے میں کوئی تمیز نہیں ‘‘ہم مشرقی لوگ بڑوں کا حکم مانتے ہیں‘‘
مگر وہ میرے ردعمل سے بے نیاز مجھ سے پوچھے جا رہا تھا ’’تم لوگوں کی تھانوں میں، عدالتوں میں، دفتروں میں، چوراہوں میں، چوپایوں کی طرح بے عزتی ہوتی ہے،تمہیں اپنی اس ذلت پر غیرت نہیں آتی؟ تمہارے سامنے آئین اور قانون کی دھجیاں اڑائی جاتی ہیں،تمہیں غیرت نہیں آتی ؟تمہارے منتخب وزرائے اعظموں کے ساتھ شودروں جیسا سلوک ہوتا ہے، تمہیں غیرت نہیں آتی ؟تمہیں اپنے لوگوں پر غیرت نہیں آتی؟ اپنے مذہبی پیشوائوں کے رویوں پر غیرت نہیں آتی ؟تمہیں اپنے دانشوروں کی موقع پرستی اور بے حسی ، کچھ اینکروں کی بے غیرتی اور ضمیر فروشی پر غیرت نہیں آتی ،غربت مہنگائی اور لاقانونیت نے تمہاری زندگیاں اجیرن بنائی ہوئی ہیں تمہیں اس پر غیرت نہیں آتی ؟‘‘
اس نے جب اس طرح کے سوالات کی بوچھاڑ کر دی اور میں نے محسوس کیا کہ یہ سلسلہ رکنے والا نہیں تو میری غیرت جاگ اٹھی ۔ وہی غیرت جس کے سمجھنے میں اسے دشواری پیش آ رہی تھی میں نے اسے مخاطب کیا اور غصے سے کہا ؟خبردار اب اگر ایک لفظ بھی منہ سے نکالا، اللہ جانے تم غیرت کسے سمجھتے ہو، تم جن باتوں پر ہمیں مطعون کرنے کی کوشش کر رہے ہو ،وہ ہماری بے غیرتی نہیں حقیقت پسندی ہے ، ہمارے نزدیک پاکستان اول و آخر ہے، ملکی سلامتی، قومی خود مختاری وغیرہ سب کی حیثیت ثانوی ہے۔اور ہاں بے عزتی وغیرہ کے الفاظ تمہارے لئے اہمیت رکھتے ہوں گے ہمارے لئے نہیں، یہ ایک معروضی اصطلاح ہے ۔اور آخر میں میری ایک بات یاد رکھو بلکہ ہمیشہ کے لئے پلے سے باندھ لو اور وہ یہ کہ غیرت صرف اس چیز کا نام ہے جو ایک بھائی کو، ایک شوہر کو اور ایک باپ کو اپنی بہن، بیٹی اور اپنی بیوی پر شک کی صورت میں محسوس ہوتی ہے، تم بغیر نکاح کے بچے جننے والی قوم کے حرامی فرد ہو، تمہیں کیا پتہ عزت وناموس کسے کہتے ہیں، غیرت کیا ہوتی ہے ۔خبردار !آج کے بعد اس موضوع پر کبھی بات نہ کرنا اگر ان لمحوں میں میری غیرت جاگ اٹھی تو تمہیں قتل کرکے فتح کے نعرے لگاتا جیل چلا جائوں گا۔ رہائی پر سارا شہر پھولوں کی پتیاں لیکر جیل کے دروازے سے میرے گھرتک مجھے ایک جلوس کی صورت میں لیکر جائے گا ؟‘‘
یہ سن کر وہ خاموش ہو گیا۔اس کی خاموشی سے مجھے اندازہ ہوا کہ اسے غیرت کا مطلب سمجھ آ گیا ہے ،اب وہ مجھے شرمندہ شرمندہ سا بھی لگ رہا تھا ‘‘

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
IMRAN KHAN, PLAYED, HIS, FIRST, TRICK, BY MANSOOR AFAQ
Previous Post عمران خان کاپہلا داؤ
Next Post نتائج پہلے دے رہا ہوں، شریف برادران کیساتھ ان کا بھائی زرداری بھی جائے گا، عمران خان
I, AM, ANNOUNCING, RESULTS, FOR, YOU, BEFORE, EVERYTHING, SHARIF, BROTHERS, AND, THEIR, BROTHER, ZARDARI, WILL, RAN, OUT, SAYS, IMRAN KHAN

Related Posts

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

August 16, 2026
سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.