counter easy hit

لیسکوبورڈ آف ڈائریکٹرز اور عملے نے کرپشن کی روک تھام کا حلف لیا

 pledged to prevent corruption

pledged to prevent corruption

لاہور ……لیسکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور نئے بھرتی ہونے والے عملے نے بجلی کی تقسیم کے اس ادارے سے کرپشن کے خاتمے کا حلف اٹھایا ہے۔اس تقریب کے دوران لیسکو کے عملے نے غلط کاریوں کے حوالے سے چشم کشا انکشافت کیے ۔یہ تقریب مقامی ہوٹل میں ہوئی، اس موقع پر دیگر کے علاوہ لیسکو بورڈ کے چیئر مین ڈاکٹر مصدق ملک ، لیسکو کے سی ای او قیصر زمان اور دیگر اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مصدق نے پیشہ وارانہ اخلاقیات اور دیانتداری کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر ہر کسی کو اپنے من میں جھانکنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ یہ جان سکے کہ اس نے اب کیا کچھ کیا ہے اور یہ کہ آئندہ وہ کیا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ لیسکو میں غلط بلنگ ہورہی ہے کچھ صارفین سے کم جبکہ دیگر سے زیادہ بل وصول کیے جارہے ہیں جس سے صارفین کو مشکلا ت کا سامنا ہے