yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

ڈومیسٹک کرکٹ سے چھیڑ چھاڑ پر ڈائریکٹر اکیڈمیز ناخوش

MH Kazmi August 1, 2017 1 min read
Director academics unhappy over tampering with the Domestic Cricket
Share this:

 کراچی:  ڈومیسٹک کرکٹ سے چھیڑ چھاڑ پر ڈائریکٹر اکیڈمیز بھی ناخوش نظر آتے ہیں۔

Director academics unhappy over tampering with the Domestic Cricket
Director academics unhappy over tampering with the Domestic Cricket

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈائریکٹر اکیڈمیز مدثر نذر نے کہا کہ میں ڈومیسٹک کرکٹ سسٹم میں بار بار تبدیلیوں کے حق میں نہیں ہوں ، رنجی ٹرافی کا80سال سے ایک ہی فارمیٹ ہے،کاؤنٹی میں بھی تھوڑا بہت ردوبدل ہوا، کسی بھی ملک میں سسٹم اس طرح تبدیل نہیں ہوا جیسا پاکستان میں ہوتا ہے، ایسا کرنا زیادتی ہے، میری رائے میں ڈومیسٹک کرکٹ کیلیے ایک سسٹم ہونا چاہیے جو طویل عرصے تک چلے۔ قائد اعظم ٹرافی ٹیموں کے انتخاب میں ڈرافٹ کا طریقہ کار متعارف کرائے جانے کے سوال پر سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ میں انگلینڈ گیا ہوا تھا ورنہ اپنی رائے اور تجاویز ضرور دیتا، دنیا بھر میں ڈرافٹ سسٹم لائے جانے کا مقصد کھیل میں اسپانسرز اور پیسہ لانا ہے،دیکھیں پاکستان کرکٹ میں اس سے کیا فرق پڑتا ہے۔ مدثر نذر نے کہا کہ ہائی پرفارمنس کیمپ میں شریک کرکٹرز میں سے4اچھے آل راؤنڈر ثابت ہوسکتے ہیں، کسی وقت میں ہمارے پاس زیادہ آل راؤنڈرز ہوتے تھے، اس وجہ سے اظہر محمود کی ٹیم میں جگہ بنانا بھی مشکل ہوجاتی، میرے کوچنگ کے دور میں پاکستان نے کئی میچ عبدالرزاق کی شاندار کارکردگی سے جیتے،ان کے پاس کوئی پلان ہے تو آگاہ کریں،آل راؤنڈرز کی تیاری کیلیے وہ ہمارے ساتھ کام کریں تو خوشی ہوگی۔

ڈائریکٹر اکیڈمیز نے کہا کہ نیا ٹیلنٹ تلاش کرنے کیلیے مسلسل محنت کرنا پڑتی ہے، میں نے9سال قبل اکیڈمی میں کام شروع کیا تو اس وقت کی کھیپ سے کئی کرکٹرز ملک کیلیے کھیلے،کئی آج بھی قومی ٹیم میں شامل ہیں۔ مصباح الحق، سلمان بٹ، شعیب ملک، دانش کنیریا، محمد عامر اور جنید خان ان میں سے چند نام ہیں، پاکستان ’’اے‘‘ کے کھلاڑی شرجیل خان، فخرزمان،حسن علی اور محمد عباس بھی ایک سسٹم سے آگے آئے،ملک میں ٹیلنٹ کی کمی کا شکوہ درست نہیں، صرف اسے تلاش اور گروم کرنے کی ضرورت ہے،دودراز علاقوں سے اسپنرز منتخب کرنے کیلیے گئے تو شارٹ لسٹ ہونیوالے 13بولرز میں سے کوئی ایک بھی ایسا نہیں تھا کہ اس کو چھوڑ دیتے،سب کو ملتان اکیڈمی بلالیا۔

وسیم اکرم اور وقار یونس کے جیسے پیسرز میسر نہ آنے کے سوال پر مدثر نذر نے کہا کہ دونوں کا شمار کرکٹ کی تاریخ کے 10بہترین  بولرز میںہوتا ہے،اس طرح کی غیرمعمولی صلاحتیں کبھی کبھار ہی دیکھنے کو ملتی ہیں،ہم دودراز علاقوں میں فاسٹ بولرز کی تلاش کیلیے گئے تھے لیکن کسی کی بھی رفتار 139سے زائد نہیں تھی،فرسٹ کلاس کرکٹ میں بھی اس سے زیادہ پیس نہیں دیکھی،البتہ انڈر 16 میں 138 کے قریب رفتار رکھنے والے بولرز نظر آئے ہیں۔ ان کیساتھ کام کیا جائے تو مستقبل کی ضروریات پوری کرسکتے ہیں،محمد عامر کو سوئنگ کی بنیاد پر کیمپ کیلیے منتخب کیا لیکن ان کے سر کا جھکاؤ درست نہ ہونے کی وجہ سے کمر پر دباؤ بڑھتا تھا، اسی وجہ سے انڈر19ٹیم کے دورئہ انگلینڈ میں تکلیف کا شکار ہوئے،فریکچر  سامنے آگیا، بعد ازاں اکیڈمی میں محنت کرکے مسائل دور کیے۔ مدثر نذر نے کہا کہ سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹ کیلیے بہترین کپتان قرار دیا جاسکتا ہے کیونکہ وکٹ کیپر بیٹسمین ایک سسٹم سے گزر کر آئے ہیں،انھوں نے لڑکپن سے اب تک مختلف ٹیموں کی قیادت کا تجربہ حاصل کیا، چیمپئنز ٹرافی میں اپنی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے ہر میچ کے ساتھ بطور قائد بھی کارکردگی میں بہتری لائے۔

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Ronaldo presented go on Spain's court in charge of tax evasion
Previous Post رونالڈو ٹیکس چوری کے الزام میں اسپین کی عدالت کے روبرو پیش
Next Post حافظ سعید کی نظر بندی میں دو ماہ کی توسیع کر دی گئی
Two-month has been extended in house arrest of Hafiz saeed

Related Posts

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026

اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.