counter easy hit

دلدار پرویز بھٹی کی 22 ویں برسی 30 اکتوبر کو منائی جائیگی

Dildar Pervez Bhatti 22 th anniversary will be celebrated October 30

Dildar Pervez Bhatti 22 th anniversary will be celebrated October 30

فنی کیریئر کا آغاز 1975 میں ” ٹاکرہ” سے کیا ، 30 اکتوبر 1994 کو دماغ کی شریان پھٹنے سے نیویارک میں انتقال کر گئے تھے

لاہور:ممتاز کمپیئر و کالم نگار دلدار پرویز بھٹی کی 22 ویں برسی 30 اکتوبر کو منائی جائیگی ۔ اس موقع پر ان کی بیوہ اور ان کے بھانجے محمد فراز اپنی رہائش گاہ پر قرآن خوانی کرینگے جبکہ برسی کے حوالے سے پروگرام بعد میں منعقد کیا جائے گا ۔ دلدار پرویز بھٹی 30 نومبر 1948 کو گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے ، ابتدائی تعلیم بھی وہیں سے حاصل کی ۔ انہو ں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز 1975 میں ٹی وی پروگرام   ٹاکرہ   سے کیا جو بعد ازاں   میلہ   اور   پنجند   کے نام سے بھی نشر ہوتا رہا ۔ انہوں نے ٹی وی پر   جواں فکر   کے نام سے بھی پروگرام پیش کیا اور اخبارات میں کالم بھی لکھتے رہے ۔ وہ 30 اکتوبر 1994 کو شوکت خانم ہسپتال کی فنڈ ریزنگ کے سلسلے میں نیو یارک میں دماغ کی شریان پھٹنے سے انتقال کرگئے تھے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website