counter easy hit

روس کی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کے سابق سربراہ چل بسے

Died Russia's former

Died Russia’s former

ماسکو…… روس کی اینٹی دوپنگ ایجنسی کے سابق ایگزیکٹو ڈائرکٹر نیکیتا کمائیف چل بسے وہ دو ماہ قبل روساڈا سے مستعفی ہو گئے تھے۔ان کی موت بظاہر دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق انھوں نے ڈوپنگ معاملے میں بین الاقوامی مقابلوں سے روس کی معطلی کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔اسکیئنگ کے ایک سیشن کے بعد انہوں نے دل میں درد کی شکایت کی۔ اس سے قبل کبھی دل کے مسئلے کے بارے میں شکایت نہیں کی تھی۔ کم از کم مجھ سے تو نہیں کی تھی۔ ہو سکتا ہے کہ ان کی اہلیہ کو اس کے بارے میں کچھ معلوم ہو۔واڈا نے گذشتہ سال نومبر میں روس پر پابندیاں عائد کی تھیں۔روس کو گذشتہ نومبر میں بین الاقوامی ایتھلیٹکس مقابلوں سے معطل کر دیا گيا تھا۔ڈوپنگ کےخلاف عالمی ایجنسی واڈا نے روسی ایتھلیٹکس پر الزام لگایا تھا وہاں سرکاری طور پر ڈوپنگ ہو رہی تھی۔ایک جامع رپورٹ میں ان پر بدعنوانی اور جبراً پیسے وصولنے کے الزامات لگائے گئے تھے۔اس سے قبل روس پر اولمپکس سمیت بین تمام الاقوامی ایتھلیٹکس مقابلوں میں شرکت کرنے پر پابندی لگا دی گئی تھی اور بین الاقوامی ایتھلیٹکس تنظیم آئی اے اے ایف نے واڈا کی رپورٹ کے بعد یہ فیصلہ کیا تھا۔