counter easy hit

شوگر کے مریض اب کھائیں گے آم مزے لے لے کر

Diabetic shall

Diabetic shall

میرپور خاص میں ایک ایسی قسم تیار کی گئی ہے جسے اب شوگر کے مریض بھی کھائیں گے تو انہیں کوئی پریشانی نہیں ہوگی :ماہرین
کراچی (یس اُردو)شوگرکے مریضوں کے لیے ایک نئی خوشخبری آئی ہے کہ آم کی ایک ایسی قسم میر پور خاص میں ایجاد کی گئی ہے جس کے آم اگر شوگر کے مریض بھی کھائیں گے تو ان کو کوئی پریشانی نہیں ہوگی ۔ میر پور خاص میں بعض آباد گاروں نے ٹنڈو جام زرعی یونیورسٹی کے تعاون سے آم کی ایک نئی قسم پیدا کی ہے جس کے آم رواں سال مارکیٹ میں بھی آگئے ہیں ، لیکن ان کی تعداد اس سال کم پیداکی گئی ہے ۔ آم کو جدید لیبارٹریوں سے بھی ٹیسٹ کرلیا گیا ہے جس میں شوگر کی سطح بہت کم ہے اور اس کو ہائی شوگر کے مریض بھی کھا سکتے ہیں ، رابطہ کرنے پر کمشنر میرپور خاص نے بتایا کہ یہ آم اس سال مارکیٹ میں لائے گئے تھے لیکن وہ تعداد میں کم تھے مگر آئندہ سال سے یہ آم پورے ملک میں دستیاب ہونگے ۔