counter easy hit

کھیرا ، ذائقہ دار بھی اور فوائد سے بھرپور بھی

Cucumber

Cucumber

پاکستان کی ایک ایسی سستی سبزی جو اپنے اندر ان گنت فوائد اور خوبیاں لئے ہوئے ہے
اسلام آباد (یس اُردو ) موسم گرما میں کثرت سے استعمال ہونے والی سبزی کھیرے کو بچے ، بوڑھے اور جوان سب ہی شوق سے کھاتے ہیں مگر ہم میں سے بہت کم لوگ ایسے ہوں گے جو اس کے مکمل فوائد سے آگاہ ہوں گے ۔ کھیرا نہ صرف کھانے میں سلاد میں استعمال ہوتا ہے بلکہ چہرے کی تازگی کیلئے پاکستان کی 98 فیصد خواتین اس کے ٹکڑے کاٹ کر استعمال کرتی ہیں جس سے چہرے کی جلد کو تازگی اور نکھار ملتا ہے ۔ کھیرے میں ذائقے کے علاوہ مختلف قسم کے وٹامنز بھی موجود ہوتے ہیں جس میں تھائیامین ، نیاسین ، فاسفورس ، پوٹاشیئم ، سوڈیم ، زنک اور فلورائیڈ شامل ہیں ، کھیرا معدے کیلئے ہاضمے دار سبزی کے طور پر جانا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان علاوہ انڈیا ، بنگلہ دیش اور سری لنکا میں بھی اس کا استعمال کھانے کے ساتھ ساتھ کئی دیسی جڑی بوٹیوں میں کیا جاتا ہے ۔ دنیا میں کئی بڑی دوا ساز کمپنیاں اس سے چہرے کی خوبصورتی کیلئے کریمیں اور سکرب تیار کرتی ہیں جو مارکیٹ میں ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوجاتے ہیں ۔