counter easy hit

‘ڈی جی ایف آئی اے بڑے چوروں کو نہیں پکڑ سکتے تو عہدہ چھوڑ دیں’

Chaudhry Nisar

Chaudhry Nisar

اسلام آباد (جیوڈیسک) ایف آئی اے کی کارکردگی پر وزارت داخلہ میں چوہدری نثار کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں ایف آئی اے کی ناقص کارکردگی پر وزیر داخلہ نے حکام کی سرزنش کی اور ڈی جی ایف آئی اے کو وارننگ دی کہ وہ بڑے چوروں کو نہیں پکڑ سکتے تو عہدہ چھوڑ دیں۔

بڑے کرپشن کیسز جوں کے توں ہیں ایف آئی اے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے یا ادارہ بند کر دے۔ ایف آئی اے اب سیاسی مشین نہیں ہے مجھ سے پوچھا ہی نہیں جاتا اور تحقیقات بدل دی جاتی ہیں ہمیں اللہ کو بھی جواب دینا ہے۔

ایف آئی اے چوروں کیلئے خوف اور شہریوں کیلئے تحفظ کی علامت بنے۔ غبن کرنیوالے ضمانتوں پر پھر رہے ہیں یہ تماشہ ختم ہونا چاہیے۔ ادارے نے کارکردگی نہ دکھائی تو خود ادارہ بند کرنے کی سفارش کرونگا۔