counter easy hit

عمران خان کے اثاثوں اور ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی طرف سے الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی اثاثوں اور ٹیکس ریٹرن کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

Details of Imran Khan's assets and tax returnsدستاویزات کے مطابق عمران خان نے گزشتہ سال47 لاکھ 76ہزار611روپے آمدن ظاہر کی۔ذرائع آمدن زراعت،تنخواہ اوربینک منافع ظاہرکیا۔

دستاویزات کے مطابق عمران خان نے اپنی آمدن پر 1 لاکھ 3 ہزار 763 روپے ٹیکس ادا کیا۔

پی ٹی آئی سربراہ 168 ایکڑزرعی زمین کےمالک ہیں،پاکستان میں مختلف مقامات پر 14 جائیدادیں ہیں۔

بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں ،پاکستان اور بیرون ملک میں کوئی کاروبار بھی نہیں۔