counter easy hit

کرپشن کیخلاف تحقیقات کی تفصیلات سپریم کورٹ میں پیش

Details court

Details court

سب سے زیادہ انکوائریاں اور تحقیقات لاہور میں جاری ہیں ، مقدمات میں نامزد 401 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہیں
اسلام آباد (یس اُردو) قومی احتساب بیورو نے کرپشن کیخلاف جاری تحقیقات ، انکوائریز اور ای سی ایل میں شامل کیے گئے ناموں کی تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کرا دیں ۔ نیب 638 انکوائریز اور 336 کی تحقیقات کر رہا ہے ۔ نیب رپورٹ میں کے مطابق کرپشن کی چھ سو اڑتیس انکوائریز ، 336 مقدمات کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ مقدمات میں نامزد 401 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیے جا چکے ہیں ۔ کرپشن کیخلاف سب سے زیادہ تحقیقات اور انکوائریز لاہورمیں جاری ہیں جہاں پر 221 مقدمات و انکوائریز زیر التواء ہیں ۔ کراچی میں 215 راولپنڈی میں 179 مقدمات کی تحقیقات اور انکوائریز جاری ہیں ۔ خیبرپختونخوا میں 168 ، بلوچستان میں 120 کیسز کی تحقیقات اور انکوائریز چل رہی ہیں ۔ ای سی ایل میں سب سے زیادہ نام راولپنڈی سے ڈالے گئے جن کی تعداد 140 ہے جبکہ لاہور سے 106 ، کراچی کے91 ، کے پی سے 43 اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 18 ملزمان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیے گئے ۔ سپریم کورٹ نے کرپشن کے ایک مقدمے میں ای سی ایل میں ڈالے گئے ناموں کی تفصیلات طلب کی تھیں