yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

گماں مجھ کو کہ منزل کھو رہے ہیں

Yes 2 Webmaster March 31, 2015 1 min read
Pakistan
Share this:
Pakistan
Pakistan

تحریر : الیاس محمد حسین
سوچیں یلغار کرتی ہیں تو سب کچھ تلپٹ سا ہو جاتا ہے اردگردکو ماحول کو دیکھیں تو کچھ سمجھ نہیں آتا کہ ہمارے ملک کو کیا ہو گیا ہے؟ کسی کی نظر ِبدتو نہیں لگ گئی کراچی میں وہی مارا ماری ۔۔گلی کوچے روزانہ کم و بیش درجن بھر بے گناہوں کے خون سے لہو لہان ہو رہے ہیں بم دھماکے،خودکش حملے کیا کم تھے کہ چوری ڈکیٹی ،راہزنی کی وارداتوںمیں مرنے والوںکی تعداد الگ ہے جس شہر کی طرف نظر دوڑائیں لگتاہے جیسے ہر طرف اک آگ سی لگی ہوئی ہے دل سے ایک ہی دعا نکلتی ہے الہی !پاکستان کی خیرہواس وقت ہر پاکستانی انپے مستقبل سے مایوس نہیں تو پریشان ضرورہے
یقیں تجھ کو کہ رستہ کٹ رہا ہے
گماں مجھ کو کہ منزل کھو رہے ہیں

اس شعر کی متضاد کیفیت کی طرح ہم وطن مختلف نظریات کے حامل بن کررہ گئے ہیں حالانکہ اس وطن کی مٹی ہم سب کو پکار پکار کر کہہ رہی ہے کہ ہم حضرت قائداعظم کے بیٹے بن جائیں جس طرح بابائے قوم نے پاکستان بنانے کیلئے اپنی نیند ،آرام ،سکون حتیٰ کہ اپنی روح بھی وطن عزیز پر قربان کردی اور کراچی میں گہری نیند سو گئے لوگ سمجھتے کہ وہ گہری نیند سو کر ہم سے علیحدٰہ ہو گئے ہیںمگر میں ایسا ہرگز محسوس نہیں کرتا میرے احساسات یہ ہیں کہ وہ آج بھی روحانی طورپر ہمارے شانہ بشانہ ہیں اورہمیشہ رہیں گے ہمارے لیڈر بھی بابائے قوم حضرت قائداعظم کی طرح وطن عزیز پاکستان سے محبت کا ثبوت دیں مجھے یقین ہے جب بھی پاکستان کسی مشکل میں مبتلاہوگا قائدکی روح ضرور بے چین اور مضطرب ہو جاتی ہوگی میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ آج ملک سے دہشت گردی،لوڈشیڈنگ اور غربت جیسے گھمبیر مسائل کاخاتمہ ہوسکتا ہے۔

اآئو ہم مل کر وطن عزیز کو ترقی کی اونچی منزلوں تک لے جائیں اس جدوجہد میں ہمیں کچھ قربان بھی کرنا پڑے تو کسی قسم کا گریز نہ کیا جائے۔ جو حالات اس وقت پیارے وطن کو درپیش ہیں اسی لئے یقینا سوچیں یلغارکرتی ہیں تو سب کچھ تلپٹ ساہو جاتاہے اردگردکو ماحول کو دیکھیں تو کچھ سمجھ نہیں آتا کہ ہمارے ملک کوکیاہوگیاہے؟ کسی کی نظر ِبدتو نہیں لگ گئی لیکن ایک بات ہے اگر ہم اپنے ملک سے پیار کریں توپاکستان ایک طاقتور ملک بن کرابھر سکتا ہے اور ہم بھی اقوام عالم میں شان سے جینے کے قابل ہوسکتے ہیں دنیا میں قارون جیسے بادشاہ ہوگزرے ہیںلیکن جب وہ مرے تو خالی ہاتھ دنیا سے کوچ کرگئے اور آج اس کا کوئی نام لیوا نہیں پھر کیوں دولت کیلئے حرام ،حلال ،اچھائی ،برائی کھوٹے کھرے کی تمیز ختم ہوکررہ گئی ہے موت تو امیر ۔غریب ،بادشاہ فقیر سب کو آنی ہے یہ موت ایک اٹل حقیقت ہے ہم نے بھی مر جانا ہے لہذا مرنے سے پہلے کوئی ایسا کام کرجائیں کہ رہتی دنیا تک نام زندہ جاوید رہے اور مسلمان قارون کی موت نہ مریں

انسان کی موت مریں کیونکہ کئی عیسائی،سکھ ،ہندو شخصیات نے انسانیت کی بھلائی کیلئے ایسے کام کئے ہیں وہ مرنے کے بعد بھی زندہ ہیں گلاب دیوی ،سرگنگارام ،لیڈی ولنگڈن کے ناموں سے موسوم ہسپتال و رفاہی ادارے اس کی نادر مثالیں ہیں جب تک آدمی سے انسان بننے کی جدوجہد نہیں کی جاتی بشرکے آدمیت کے تقاضے پوری نہیں ہوتے ، اگر مسلمان ایسے سماجی بہبودکے کام کرنے کیلئے میدان میں سرگرم ِ عمل ہو جائیں تو مسلمان کردار کی بلندیوں پر پہنچ کرہی حضور اکرم کے افکار پرعمل پیرا ہو سکتے ہیں اگر ان باتوں پر دھیان نہ دیا گیا تو اللہ تبارک تعالیٰ کی طرف سے ایسا انقلاب آئے گا جو خونی انقلاب سے کم نہ ہوگا۔ میرے وطن کی تمام ایجنسیاں I.S.Iسمیت محب وطن ہیں کوئی ان کے متعلق ہرزہ سرائی نہ کرے ہمارا ایک ہی مشن ہونا چاہیے کہ پاکستان کو ہر لحاظ سے مضبوط اورمستحکم بنانا ہے وطن سے محبت ایمان کی علامت ہے تمام ہم وطن اپنی بہادر افواج کے ساتھ ہیں جب بھی مادر وطن پرکوئی کڑا وقت آیا افواج ِ پاکستان نے دشمن کے دانت کھٹے کردئیے اور ان کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر دفاع کیا ہمارے فوجی جوانوں نے پاکستان کیلئے بہت قربانیاںدی ہیں ہمیں اپنے شہیدوں اور غازیوں پر بہت فخرہے آج ضرورت اس بات کی ہے کہ وہ پاکستان دشمن عناصر کو صفحہ ہستی سے مٹادیںعوام ان کے ساتھ ہیں کیونکہ سوچیں یلغارکرتی ہیں تو سب کچھ تلپٹ ساہو جاتاہے

اردگردکو ماحول کو دیکھیں تو کچھ سمجھ نہیں آتا کہ ہمارے ملک کوکیاہوگیاہے؟ کسی کی نظر ِبدتو نہیں لگ گئی یہ الگ بات کہ منہ میں سونے کا چمچہ لے کر پیدا ہونے والوںکو عام آدمی کی مشکلات کا کیا احساس ہو سکتا ہے جس طرح ساون کے اندھے کو ہرا ہرا سوجھتاہے اسی طرح اشرافیہ کو بھی لوگوںکے معاملات سے سروکارنہیں ان حالات میں پاکستان میں عام آدمی کسی بھی طریقے سے خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں کرسکتا عام شہریوں میں کوئی بہت زیادہ محنت کرلے۔یا۔اس کے فیملی ممبربیرون ِ ممالک ملازمت یا کاروبار بھی کرلیں اس کی دو تین نسلوںکا مقدر پھربھی غربت ہے اور یہ غربت اس کی قبر کی دیوار تک ساتھ جاتی ہے یہ طبقاتی فرق مرنے کے بعد بھی برقراررہتاہے۔۔۔ ایسا کیوںہے؟ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ اس ملک کے زمینی حقائق کا بغور جائزہ لیا جائے تو نتیجے کے طور پر یہ بات کہی جا سکتی ہے کہ پاکستان کے بااثر لوگ ہی اصل میں مسائل کی اصل وجہ ہیں جنہوں نے آج تک اس ملک کا کوئی سسٹم نہیں بننے دیاشاید اسی لئے کبھی کبھی یہ شعر بہت کچھ سوچنے پر مجبورکردیتاہے
یقیں تجھ کو کہ رستہ کٹ رہا ہے
گماں مجھ کو کہ منزل کھو رہے ہیں

سوچیں یلغارکرتی ہیں تو سب کچھ تلپٹ ساہو جاتاہے اردگردکو ماحول کو دیکھیں تو کچھ سمجھ نہیں آتا کہ ہمارے ملک کوکیاہوگیاہے؟ کسی کی نظر ِبدتو نہیں لگ گئی اللہ کرے اب معاملات ٹھیک ہو جائیںہر بیقرار دل کو قرار آجائے دل تو کہتاہے ہماری تمام تر خامیوں، کوتاہیوں اور لغزشوں کے باوجود پاکستان پر انشاء اللہ کوئی آنچ نہیں آنے والی یہ ملک کلمہ ٔ طیبہ کی بنیادپر قائم ہوا اللہ ہی اس کی حفاظت فرمانے والاہے۔

Ilyas Muhammad Hussain
Ilyas Muhammad Hussain

تحریر : الیاس محمد حسین

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Education
Previous Post دورِ جدید
Next Post سال 2014 کا مختصر جائزہ
Year 2014

Related Posts

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026

اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.