counter easy hit

ہمارے فنکار تربیتی ادارے نہ ہونے کے باوجود اپنی صلاحیتوں سے مقام بناتے ہیں، حمائمہ ملک

لاہور: معروف اداکارہ و ماڈل حمائمہ ملک نے کہا ہے کہ پاکستان میں باصلاحیت فنکاروں کوجب بھی موقع ملتا ہے وہ اپنی بہترین فنی صلاحیتوں سے کامیابی کے نئے ریکارڈ بنا ڈالتے ہیں۔

Despite of lack of training institutions, our artists place their positions, Humaima Malick

Despite of lack of training institutions, our artists place their positions, Humaima Malick

ویسے تو فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں سے وابستہ فنکاروں کے پاس تربیت حاصل کرنے کے لیے ادارے میسر نہیں ہیں لیکن خدادادفنی صلاحیتوںسے مالامال ہمارے فنکار ہمیشہ ہی اپنی منفرد اداکاری کی وجہ سے لوگوں کی توجہ کا مرکزرہتے ہیں۔ حمائمہ ملک نے کہا کہ ماضی میں عظیم فنکاروں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے نوجوان فنکاربھی بہترین پرفارمنس سے اپنا منفرد مقام بناتے رہے ہیں۔

اس کی بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ ہمارے ہاں فنون لطیفہ کے مشکل ترین شعبے میں تعلیم وتربیت کے لیے کوئی مستند اکیڈمیاں نہ ماضی میں تھیں اور نہ ہی آج ہیں۔ اس لیے نوجوان فنکاروں کے پاس سینئر فنکاروںکی منجھی ہوئی اداکاری ہی سب سے بڑی اکیڈمی تھی جس کودیکھ کربہت سے فنکاروں نے اپنی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کیا اور خوب نام کمایا۔ دوسری جانب اگرہم اپنے پڑوسی ملک بھارت کی بات کریں تووہاں ایکٹنگ سکھانے والی اکیڈمیوں میں پاکستانی ڈرامے دکھا کر ایکٹنگ کی تعلیم دی جاتی ہے جس کا نتیجہ ہمارے سامنے ہے۔

اوم پوری، نصیرالدین شاہ، شبانہ اعظمی، سمیتاپاٹیل، کونکنا سین شرما، عرفان خان، نواز الدین صدیقی اور بہت سے فنکار آج اپنی مثال آپ ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ مجھے بچپن سے ہی اداکاری کا شوق تھا۔ اس لیے دوران تعلیم اسکول اورکالج میں ہونے والے پروگراموں میں حصہ بھی لیتی تھی۔ فنون لطیفہ سے لگاؤ کی بڑی وجہ پاکستانی ڈرامہ ہی تھا جس کودیکھ دیکھ کراداکاری کا شوق پیدا ہوا اور جب میں نے عملی زندگی میں قدم رکھا تو فیشن انڈسٹری میں سب سے پہلے ریمپ پر جلوہ گرہوئی اور بہترین رسپانس ملنے سے میری خوب حوصلہ افزائی ہوئی۔ پھر کیا تھا میں نے مزید محنت اور توجہ سے ماڈلنگ شروع کی۔ ٹی وی کمرشلز کیے اور اس کے ساتھ ساتھ ٹیلی فلموں اور سیریلز کی بھی آفرز کا سلسلہ جاری رہا۔ میں نے اس موقع پر ایک فیصلہ لے لیا تھا کہ میں اپنے فنی سفر میں جو بھی کام کروں گی وہ معیاری ہوگا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website