counter easy hit

مایوسی کی بات نہیں، فلم انڈسٹری کے حالات ٹھیک ہو جائیں گے : سعود

Saud

Saud

لاہور (یس ڈیسک) معروف اداکار سعود نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کے حالات اب بہتر ہو رہے ہیں۔ سال 2014ء کے حالات سال 2013ء کی نسبت فلم انڈسٹری کے حوالے سے کچھ بہتر رہے ہیں کیونکہ سال 2013ء میں صرف دس فلمیں ریلیز ہوئیں اس کے مقابلے میں سال 2014ء میں 21 فلمیں ریلیز ہوئیں جن میں سے فلم ’’نامعلوم افراد، اپریشن 021‘‘ اور ’’سلطنت‘‘ لوگوں نے پسند کیں۔

سال 2015ء میں فلم انڈسٹری کے حالات مزید بہتر ہونگے کیونکہ اب اچھی فلمیں بن رہی ہیں جن میں سایہ خدائے ذوالجلال، ماہِ میر، عشق پازیٹو، گدھ شامل ہیں۔ اپنی حالیہ مصروفیات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ٹی وی پروڈکشن میں مصروف ہوں اور اس وقت متعدد پراجیکٹس پر کام کر رہا ہوں۔

میرے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بننے والے ڈراموں کو لوگوں نے پسند کیا جس پر میں اپنے پرستاروں کا شکرگزار ہوں۔ مایوسی کی بات نہیں فلم انڈسٹری کے حالات ٹھیک ہو جائیں گے۔