yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

خواہشات کا پل صراط

Yes 2 Webmaster January 25, 2015January 25, 2015 1 min read
Desires
Share this:
Desires
Desires

تحریر : ایم سرورصدیقی
میرا ایک بہت پیارا سا دوست ہے ارشد عالم کئی سال پہلے جب وہ بھارت یاترا گیا تو اس نے خاردار تارکے اس پار ایک سفرنامہ بھی لکھا تھا یہ کتاب پڑھنے سے تعلق رکھتی ہے۔۔۔ایک بار میں اس سے ملنے گیا تو اس کے ہاتھ میں چمکیلی سی چھوٹی سی کتاب تھی جسے وہ پڑھ پڑھ کر خوش ہورہا تھا مجھ پر نظر پڑتے ہی اس نے وہ کتاب ایسے چھپانے کی کوشش کی جیسے کوئی بچہ کھلونا چھن جانے کے خوف سے سہم سہم جاتاہے میں نے پو چھا یہ کیاہے؟
کچھ بھی تو نہیں ۔۔۔اس نے جواب دیا
پھر بھی ۔۔۔ میں نے استفسار کیا
تم میرا مذاق اڑائو گے ارشد بولا

نہیں یار۔۔۔میں نے کہاہو سکتاہے تم مجھے حیران کردو۔۔۔اورپھر اس نے مجھے واقعی حیران کردیا کہنے لگا یہ میری خواہشات کی کتاب ہے پورا سال میرے دل میں جو خواہشات جنم لیتی ہیں میں لکھتا رہتاہوں۔پھر میں ان میں سے قابل ِ عمل کا انتخاب کرتاہوں خواہشات کی تو کوئی انتہا نہیں بادشاہ بھی اپنی تمام خواہشات پوری نہیں کرسکتا لیکن ہر سال مجھے ایک ٹارگٹ ۔۔ ایک ہدف۔۔ ایک چیلنج درپیش ہوتاہے زندگی میں آگے بڑھنے کیلئے یہ ضروری ہے ۔۔میں دلچسپی سے اس کی باتیں سن رہاتھا اور ارشد بولے چلا جارہا تھااس نے کہا یار کبھی سوچاہے!خواہش۔۔امیدکی پہلی سٹیج ہوتی ہے جس شخص کے دل میں خواہشات جنم نہیں لیتی میں دعوے سے کہہ سکتاہوں وہ زندگی کے میدان میں آگے نہیں بڑھ سکتادنیا میں آج تلک جتنی بھی ترقی ہوئی ہے اس کے پیچھے خواہشات کا عمل دخل ضرو رہے انسان نے ا ڑنے کی خواہش میں جہاز ایجاد کر لیا۔۔۔ میںنے کہا غالب نے کیا کمال کی بات کی ہے
ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے

ہاں۔۔۔اس نے سرہلاتے ہوئے جواب دیا بعض اوقات ہمارے دل میں کئی خواہشات ایسی پیدا ہوتی ہیں جو لوگوںکو معلوم ہو جائیں تو ہم کسی سے نظریں ملاکر بات کرنے کے قابل بھی نہ رہیں۔ کئی مرتبہ ایسی ایسی خواہشات کہ ہم خود دل ہی دل میں شرمسارہوجاتے ہیں بسا اوقات ہمیں خود حیرت ہوتی ہے کہ ہمارے دل میں ایسی فضول، بیہودہ اور عجیب و غریب خواہشات کیونکر در آتی ہیں؟۔۔۔ کبھی کبھی سو چتاہوں کیا خواہشات تتلیوںکی مانندہوتی ہیں کبھی پکڑی جاتی ہیں کبھی ہم ان کے پیچھے بھاگتے بھاگتے تھک جاتے ہیں کبھی تتلیاںپکڑتے پکڑتے ہاتھ سے چھوٹ جاتی ہیں اور ہم حسرت سے انہیں اپنی دسترس سے دور ہوتا دیکھتے ہیں بہرحال خواہشات کو ترقی کا نقطہ ٔ آغاز کہا جا سکتاہے۔

سیانے کہتے ہیں مثبت سوچ سے اچھی خواہشات جنم لیتی ہیں لیکن اس کا کیا کریں اب تو ہم نے اپنے دلوں کو خواہشات کا قبرستان بنا رکھاہے ایک دوڑ لگی ہوئی ہے اچھی ،بری اور بدترین خواہشات نے دنیا کو اسیر کر رکھا ہے اور آنکھیں بند کرکے بیشتر لوگ اس کے حصول میں لگے ہوئے ہیں اس کیلئے جائز ،ناجائز ۔۔حلال حرام۔۔ اچھائی برائی میں تمیز ختم ہوکررہ گئی ہے صرف ہم جیسے دنیا دارہی اس دوڑ میں شامل نہیں غور کریں تو حیرت ہوتی ہے کیسے کیسے عزت داروں کو خواہشات نے رول کررکھ دیاہے۔

پھر بھی کوئی سبق حاصل کرتا ہے نہ عبرت ۔۔یہی سچائی ہے خواہشات کی تو کوئی انتہا نہیں ہوتی بادشاہ بھی اپنی تمام خواہشات پوری نہیں کرسکتا یہ بات تو بہت مشہورہے کہ ہر چیز کے دو رخ ہوتے ہیں دوپہلو ہماری پرابلم یہ ہے کہ ہم نے ایک پہلو کو اپنی زندگی پر حاوی کرلیاہے اور چا ہتے ہیں دوسرے بھی ہمارے نقطہ ٔ نظرسے سوچیں جب بھی کوئی’ خیر’ کو چھوڑ کر’ شر’کو اپنائے گا مسائل کا جنم لینا فطری بات ہوگی جو خواہشات کو ایک ٹارگٹ ۔۔ ایک ہدف۔۔ ایک چیلنج سمجھتاہے کچھ نہ کچھ ضرور حاصل کر لے گا اس کا ایک مطلب یہ بھی ہے کہ دنیا میں آج تلک جتنی بھی ترقی ہوئی ہے اس کے پیچھے خواہشات کا عمل دخل ضرو رہے۔ خواہشوں کا جنم لینا فطری اور قدرتی امرہے اس طرح دل میں خواہشیں پالنا شہد کی مکھیاں پالنے کی مانندہے ترقی کی خواہش،آگے بڑھنے کی خواہش، دوسروںکے کام آنے کی خواہش،اپنے حالات بدلنے کی خواہش، غربت،جہالت ختم کرنے کی خواہش ۔۔ سب کے دل میں موجزن ہونی ناگزیرہے یہی خواہشیں تو زندگی کی علامت ہیں۔اسے دنیا کا حسن بھی کہا جا سکتاہے میرے دوست ارشد کو ایسی ہی خواہشوں سے عشق ہے اور عشق کرنے والے ہر پل مضطرب رہتے ہیں جب جینے کی خواہش ختم ہو جائے تو انسان کی فیزیکل موت واقع ہو جاتی ہے محض کندھوںپر اپنا لاشہ اٹھائے پھرنا زندگی تو نہ ہوئی نا۔۔ خواہشوں کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے صندل کی طرح سلگنا پڑتاہے ایک پتے کی بات بتائوں نیک خواہشات صدقہ ہوتی ہیں اور صدقہ بلائوں کو کھا جاتاہے میرے وطن کے نو جوانوں میں قوت برداشت کم اور مایوسی بڑھتی جارہی ہے حالات نے انہیں عجب دوراہے پر لا کھڑا کیا ہے پڑھ لکھ کر بھی ملازمت ملنا جوئے شیر کے مترادف ہے شاید اکثریت کا مطمع ٔ نظر ملازمت ہی ہے۔

لیکن تجربے کی بات یہ ہے کہ اپنا کاروبارکرنے والے بہت جلد کامیاب ہو جاتے ہیں چھوٹے سے چھوٹا کاروبار بھی ملازمت سے کہیں بہترہے نہ عزت ِ نفس مجروح ہونے کا ڈر نہ چھٹی کی در خواست۔۔۔ آج پاکستان میں نہ جانے کتنے لوگوں کی آنکھوں میں خواب ہیں سب ترقی کرنا چاہتے ہیں امید ،ناامیدی کے درمیان ایک خوف حائل ہے یقین جانئے یہ خوف آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا جوخواہشات کے پل صراط پر کھڑے ہوکر چمکیلی کتابیں لکھ رہے ہیں ایک شاندار مستقبل ان کا منتظرہے جائز ،ناجائز ۔۔حلال حرام۔۔ اچھائی برائی میں تمیزان کیلئے امتحان ہے دیکھتے ہیں کون کون سرخرو ہوتاہے۔

M Sarwar Siddique
M Sarwar Siddique

تحریر : ایم سرورصدیقی

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
King Abdullah
Previous Post امت مسلمہ کی آنکھیں اشکبار ہیں؛ تمام عالم اسلام سوگوار ہے
Next Post ضلع چکوال کا سیاسی منظر نامہ تبدیلی کی راہ پر
Malik Aamir

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.