yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

صحرائے تھر میں سرکاری دہشتگردی

Yes 2 Webmaster January 23, 2016 1 min read
Tharparkar Children
Share this:
Tharparkar Children
Tharparkar Children

تحریر: سید انور محمود
پاکستان کا اولین مسئلہ دہشتگردی کا خاتمہ ہے۔ سوال یہ ہے کہ دہشتگردی کیا ہے؟ دہشت کسے کہتے ہیں؟ میرئے نزدیک خوف و ہراس اور وحشت کی فضا پیدا کرکے عدم تحفظ کا احساس پیداکرنا اور بغیر کسی وجہ کے انسانی زندگی کو ختم کرنا دہشتگردی ہے۔ دو خبریں ہیں جنکا تعلق گذشتہ تین ہفتے سے ہے، پہلی خبر یہ ہے کہ 29 دسمبر 2015ء سے 20 جنوری 2016ء تک طالبان دہشتگردوں نے مردان، کوئٹہ، پشاور اور چارسدہ میں خود کُش حملوں، ریموٹ کنٹرول بم اور گولیاں مارکر 66 افراد کو شہید کر دیا۔

دوسری خبر کے مطابق تھرپارکر میں جنوری 2016ء کے پہلے 21 روز میں غذائی قلت کی وجہ سے بچوں کی ہلاکت کی تعداد 94 ہوگئی۔ بچوں کے ساتھ ساتھ اسلام کوٹ اسپتال میں ایک حاملہ خاتون زچگی کے دوران بچے سمیت جان کی بازی ہار گئی ۔دونوں خبروں میں جو عنصر مشترک ہے وہ ہے “موت” جو بغیر کسی وجہ کے معصوم انسانوں کو ملی۔ ویسے تو پورئے پاکستان میں دہشتگردی کا خوف موجود ہے، لیکن ہر روز صبح کو خیبرپختونخوا کے والدین میں جو خوف و ہراس پیدا ہوتا ہے وہ شاید ملک کے باقی حصوں میں ابھی نہیں ہوتا، بلکل اس طرح ہی تھرپارکر کے والدین کا حال یہ ہے کہ وہ سارا دن خوف و ہراس میں رہتے ہیں کہ غذائی قلت کی وجہ سے آج اُنکا بچہ زندہ بچے گا یا نہیں۔ اسی خوف و ہراس، وحشت کی فضا اورعدم تحفظ کے احساس کو ہم ” دہشت” بھی کہہ سکتے ہیں۔

پہلی دہشتگردی وہ لوگ کررہے جو مذہبی شدت پسندی کا شکار ہیں ، ایک غلط سوچ اور پیسوں کی لالچ میں وہ بے گناہ لوگوں کا خون بہارہے ہیں، اُنکو ختم کرنے کےلیے آپریشن ضرب عضب جاری ہے اور پاکستانی فوج اُن سے لڑرہی ہے۔ لیکن کرپشن اور بدانتظامی کی وجہ سے تھرپارکر میں جو روزانہ بچوں کی زندگی کے چراغ گل ہورہے ہیں اُسکے لیے کوئی آپریشن نہیں کیا جاسکتا، کیونکہ تھرپارکر میں معصوم بچوں کی موت کی صورت میں ہونے والی دہشتگردی کی خود حکومت ذمہ دار ہے۔ صورتحال یہ ہے کہ اسلام کوٹ کی تعلقہ اسپتال میں گزشتہ 2 ماہ سے آپریشن تھیٹر بند ہے،سنگین حالات کے باوجود محکمہ صحت نے آپریشن تھیٹر کو چلانے کے لئے کوئی اقدام نہیں کیا۔غذائی قلت ،بیماریوں اور صحت کی سہولتوں کے فقدان کے باعث روزانہ بچے دم توڑ رہے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت نے تعلقہ اسپتالوں اور بچوں کے وارڈز سمیت دیہاتوں میں مطلوبہ طبی عملے تعینات نہیں ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے جاری بیان کے مطابق بیمار بچوں کو علاج کے لئے شہروں میں لانے کے انتظامات کئے جا رہے ہیں اور ٹیموں کو دیہاتی علاقوں میں بھیجا گیا ہے۔ تھرپارکر کے لوگوں نے حکومت سمیت سماجی تنظیموں سے فوری ضروری امداد کی اپیل کی ہے تاکہ تھری مکین کچے جھو نپڑ و ں میں سردی سے ٹھٹھرتے ہوئے اپنے بچوں کو بچا سکیں۔

Qaim Ali Shah
Qaim Ali Shah

تھرپارکر میں ہر سال موت ڈیرے ڈال لیتی ہے. حاملہ خواتین غذائی قلت کا شکار ہیں جس کے باعث نومولود جاں بحق ہورہے ہیں۔ تھرپارکرکے باسی آج بھی حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔ موت کی وادی صحرائے تھر مسلسل معصوموں کی زندگیاں نگلنے میں مصروف ہے. تھرپارکر کے باسی بے بسی کے عالم میں صرف اپنے بچوں کی اموات کا انتظار کر رہے ہیں۔ ناجانے کب موت ان کے گھر پر دستک دے دے۔صحرائے تھرپارکر میں ہمیشہ کی طرح اس سال بھی خوراک کی کمی، جان بچانے والی ادویات کی عدم دستیابی اور انتظامیہ کی سستی کے باعث معصوم بچے جاں بحق ہو رہے ہیں۔ مویشی بھوک پیاس سے مررہے ہیں اور سندھ کی حکومت زبانی جمع خرچ کرکے لوگوں کو مطمئن کرنے کے لئے کوششیں کررہی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہےکہ تھر پارکر میں اگر بچے مر رہے ہیں تو کیا ان کے مرنے کا اُنہیں الہام ہو گا۔ وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ کا تھرپارکر کے سسکتے بلکتے بچو ں اور اُن کی اموات سے متعلق یہ پہلا غیر ذمہ دارانہ بیان نہیں چند روز پہلے انہوں نے کہا تھا کہ چند ایک بچوں کا مرنا کوئی بڑی بات نہیں۔

قائم علی شاہ کےضلع میں چار سو واٹر فلٹریشن پلانٹ میں سے آدھے خراب پڑے ہیں جس سے کمسن بچے آلودہ پانی پینے سے بیمار ہو رہے ہیں۔ریاست تو ماں کی سی ہوتی ہے تو پھر یہ کیسی ریاست اور اس کی کیسی حکومت ہے جو معصوموں کو صرف مرتے دیکھنا چاہتی ہے ان کو بچانے کے لئے کچھ کرنا ان کی ذمہ داری نہیں بنتی ۔ مارچ 2014ء میں بھی قحط سے متاثرہ صحرائے تھر میں ایک محتاط اندازوں کے مطابق پانچ سال کی عمر تک کے 175سے زائد بچے بھوک سے ہلاک ہوگے تھے۔ اس کے علاوہ آٹھ لاکھ سے زیادہ مویشی ہلاک ہوئے تھے۔ مویشی جو اس علاقے کی معیشت ہیں اورجن پر اس علاقے کے غریب لوگوں کی زندگیاں منحصر ہیں۔ مارچ 2014ء تک 3 لاکھ سے زائد افراد بلواسطہ طور پر قحط کے بحران سے متاثر ہوئے، جن میں سے ڈیڑھ لاکھ افراد نقل مکانی کرگے تھے۔

Tharparkar People
Tharparkar People

تھرپارکر کے عوام کو گزشتہ چار سالوں سے مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے اس دوران قدرتی آفات سیلاب اور بیماریوں سے جانی اور مالی بہت نقصان ہوا ہے، سندھ حکومت تھرپارکر کے لوگوں کےلئے کچھ نہیں کررہی ، میڈیا کو دکھانے کےلیےمصنوئی اقدامات کیے جاتے ہیں، جبکہ وزرا اور دیگر انتظامیہ کے لوگ سب سے پہلے اپنی خدمت کرتے ہیں اس کے بعد وہ عوام کا سوچتے ہیں، عوام کی مشکلات کا رونا رویا جاتا ہے اور جیبیں اپنی بھری جاتی ہیں۔

بدقسمتی یہ ہے کہ سندھ میں جو بچے ادویات نہ ملنے پر مررہے ہیں، اُنکے ساتھ ستم ظریفی یہ بھی ہے جن سرکاری ہسپتالوں کو کروڑوں روپے کا فنڈ ملتا ہے عوام کے لئے مفت ادویات دینے اور علاج معالجہ کی سہولتوں کے لئے وہ ہسپتالوں میں موجود ہی نہیں ہوتیں، اگر کبھی کبھار میڈیا کودکھانے کے لئے ادویات خرید بھی لی جائیں تو ان ادویات کو بازار میں اونے پونے داموں میں بیچ کر اپنی جیبیں بھر لی جاتی ہیں۔جمہور کےووٹوں سے منتخب ہونے والے عوامی نمائندے اور اُن کے کپتان قائم علی شاہ صحرا ئے تھر میں سرکاری دہشتگردی کو ختم کرکے تھرپارکر کے بچوں کو زندگی کا حق نہیں دے سکتے تو پھر ان کا سندھ اسمبلی کی عمارت میں بیٹھنے کا کیا قانونی اور اخلاقی جواز ہے؟۔

Syed Anwer Mahmood
Syed Anwer Mahmood

تحریر: سید انور محمود

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Previous Post بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی :فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان اتوار کوہوگا
Next Post پاکستان سے ون ڈے سیریز ، نیوزی لینڈ کے اسکواڈ کا اعلان

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.