yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

میرا بیان مشرف کے لیے تھا، سابق جرنیل پر بینظیر قتل کا مقدمہ واپس نہیں لیں گے، آصف زرداری

Yes 1 Webmaster June 22, 2015 1 min read
Zardari
Share this:
Zardari
Zardari

لاڑکانہ : سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شہید بے نظیر بھٹو کے قتل میں ملوث تمام افراد ہلاک ہو چکے ہیں، انھوں نے ریٹائرڈ جنرل پرویزمشرف کا نام لیے بغیرکہا کہ ایک تم اب تک زندہ ہو، شہید بے نظیر بھٹو نے اپنی زندگی میں ہی تمہیں اپنا قاتل قرار دے دیا تھا۔

یہ بات انھوں نے شہید بینظیر بھٹو کے62 ویں یوم پیدائش کے موقع پر نو ڈیرو ہاؤس میں منعقدہ افطار ڈنر اور سالگرہ کاکیک کاٹنے کی تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔آصف زرداری نے کہاکہ شہید ذوالفقار بھٹو نے ملک کوایٹمی طاقت بنایا جبکہ شہیدبے نظیر بھٹو نے میزائل ٹیکنالوجی کوپاکستان میں متعارف کر وا کر اسے تقویت دلوائی۔

شہید بے نظیر بھٹو ذوالفقار علی بھٹوکی شاگرد تھیں اورانھیں سے تعلیم حاصل کرکے انھوں نے ملک اورعوام کی خدمت کی۔انھوں نے کہاکہ میں اور میرے بچے بھی عوامی طاقت کے بل بوتے پرہی عوام کے درمیان موجودہیں، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خودمختار ہیں وہ الیکشن میں حصہ لیںگے اوریہ بھی ان کی صوابدیدہے کہ وہ پاکستان کے کس حلقے سے انتخابات میں حصہ لیںگے۔

آئی این پی کے مطابق آصف علی زر داری نے کہا ہے کہ بینظیر قتل کیس میں ایک سابق جنرل پر ایف آئی آرہے اورجنرل کے شریک ملزمان پربھی مقدمہ چل رہاہے،کوئی کتنابھی دباؤڈالے ہم ایف آئی آر واپس نہیں لے سکتے، ایف آئی آرنہ میں نے لکھوائی نہ کسی اور نے یہ بینظیر نے خود لکھوائی ہے،جھگڑے اورمسئلے اس قسم کے ہیں لوگوں کو دکھایاکچھ اور جارہا ہے، محترمہ کوشہید کرنے والے تمام افراداپنے انجام کوپہنچ گئے۔

صرف ایک باقی ہے، کسی کو فکرکرنے کی ضرورت نہیں، بینظیر کے بچے اور عوام میرے ساتھ کھڑے ہیں،بے نظیر بھٹو نے مرنے سے قبل لکھوایاتھا کہ اگر مجھے کچھ ہوا تو اس کا ذمے دارمشرف ہوگا۔ انھوں نے کہاکہ میرے خلاف باتیں کی جاتی ہیں کہ میں فوج کیخلاف بیان دیتاہوں،میرے بیان کا تعلق اس سابق جنرل سے ہے جس کیخلاف بینظیر بھٹو شہید نے اپنی موت سے پہلے قتل کی ایف آئی آر درج کروائی لیکن یہ کچھ اور طریقے سے پیش کیاگیا۔

بعدازاں آصف زرداری،بلاول بھٹو زرداری، بختاور، فریال تالپور، وزیر اعلیٰ سندھ، وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید و دیگر نے شہید بے نظیر بھٹو کی 62 ویں سالگرہ کاکیک کاٹا۔ دوسری جانب شہیدبے نظیر بھٹو کی سالگرہ تقریب میں مدعو کیے گئے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں اورکارکنوں کی بڑی تعدادشام 5 بجے نو ڈیرو بھٹو ہاؤس کے دروازے بندکردیے جانے کے بعد تقریب میں شریک نہ ہوسکی جن میں سے کئی جیالوں۔

کارکنوں کی جانب سے سالگرہ تقریب میں شرکت کیلیے زبردستی اند ر جانے کی ضدپران پر پولیس اورنو ڈیرو ہاؤس کے سیکیورٹی گارڈز کی جانب سے لاٹھی چارج بھی کیاگیاجس سے تقریب میں بدمزگی بھی ہوئی۔

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Abid Sher Ali
Previous Post ضرورت پڑنے پر کے الیکٹرک کا کنٹرول سنبھالنے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، عابد شیرعلی
Next Post سندھ میں گرمی سے ہلاکتوں پر این ڈی ایم اے نے پاک فوج سے مدد طلب کرلی
Pak Army

Related Posts

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.