counter easy hit

امریکی رہائشی کے گھر 23 خطرناک سانپوں کا ڈیرہ

اتنی بڑی تعداد میں سانپوں کی گھر میں موجودگی کا علم ہوتے ہی آئزک اور اس کی والدہ حیران رہ گئے

Dera of 23 dangerous snakes in US resident home

Dera of 23 dangerous snakes in US resident home

لاہور: امریکی ریاست ٹیکساس کا رہائشی بچہ آئزک میک فیڈن جب صبح سویرے اٹھ کر واش روم گیا تو وہاں کموڈ میں ایک سانپ کو دیکھ کر خوفزدہ ہوگیا اور اس نے مدد کے لیے اپنی والدہ کو طلب کیا۔ یہ سانپ کوئی عام سانپ نہیں بلکہ امریکہ کے خطرناک ترین سانپوں میں سے ایک ’’ ڈائمنڈ بیک ریٹل سنیک‘‘ تھا لیکن آئزک کی والدہ نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے مار ڈالا۔کہانی یہیں ختم نہیں ہوتی، آئزک کی والدہ نے اپنی تسلی کے لیے سانپوں سے نمٹنے والے ادارے ’’ بگ کنٹری سنیک ریموول‘‘ کو طلب کیا۔ اس ادارے کے سربراہ نیتھن ہاکنز جب گھر پہنچے تو انہوں نے گھر کے مختلف حصوں سے مزید 23 خطرناک سانپ ڈھونڈ نکالے ۔اتنی بڑی تعداد میں سانپوں کی گھر میں موجودگی کا علم ہوتے ہی آئزک اور اس کی والدہ حیران رہ گئے۔ 23 میں سے 13 سانپ تہہ خانے جبکہ باقی 10 گھر کے نیچے بنے بلوں میں موجود تھے اور ان میں 5 بچے بھی شامل تھے ،یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک گھر میں اتنی بڑی تعداد میں سانپ موجود ہوں اور وہاں رہنے والے ان سے بے خبر رہیں؟ اس کا جواب ہاکنز کچھ اس طرح دیتے ہیں کہ ریٹل سنیک خود کو خفیہ رکھنے میں ماہر ہوتے ہیں اور ان کی زندگی کا انحصار چھپ کر رہنے میں ہی ہوتا ہے۔ سردیوں میں اکثر یہ سانپ گرمی کے حصول کے لیے آبادی والے علاقوں کی طرف آجاتے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website