counter easy hit

دپیکا سوشل میڈیا پر مقبول ترین بھارتی اداکارہ کے ایوارڈ کیلئے نامزد

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دپیکا پاڈوکون اپنے مختصر سے کرئیر میں متعدد ایوارڈ ز اپنے نام کر چکی ہیں تاہم اب ایک اور ایوارڈ ان کے نام ہونے جا رہا ہے۔

Deepika nominated for the award of the most popular Indian actress on the social mediaبھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں ماہ آندھرا پردیش حکومت کی جانب سے ہونیوالی ایوارڈ تقریب میں اداکارہ دپیکا پاڈوکون کو سوشل میڈیا پر سب سے زیاد ہ مقبولیت حاصل کرنے والی بھارتی اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا جائے گا، جبکہ امیتابھ بچن کو سوشل میڈیا پر سب سے مشہور بھارتی شخص کا ایوارڈ دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اس ایوارڈ کی تقریب بھارتی شہر امراوتی میں رواں ماہ کی 19 تاریخ کو منعقد کی جائے گی جس میں دپیکا پاڈوکون شرکت کریں گی، جبکہ امیتابھ بچن کی شرکت کی ابھی تک تصدیق نہیں کی گئی۔