counter easy hit

ایشوریا سنجے لیلا بھنسالی کی کامیڈی فلم کرنے کو تیار

سابق مس ورلڈ اور بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے طویل عرصہ بعد اپنے پسندیدہ فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کی کامیڈی فلم میں جلوہ گر ہوں گی۔

Aishwarya ready for doing Sanjay Leela Bhansali comedy filmسنجے لیلا بھنسالی اپنی روایت کے مطابق ہمیشہ ہی تاریخی اور سنجیدہ موضوعات پر مبنی فلمیں بنانے کے شوقین ہیں تاہم انہوں نے اس بار ایشوریا کے ساتھ کامیڈی فلم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ایشوریا اور سنجے لیلا کی ملاقات گزشتہ ہفتے ہوئی جہاں دونوں نے نئے پروجیکٹ کے حوالے سے گفتگو کی، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ وہ اس بار کامیڈی فلم کریں گے اور ایشوریا کا کردار ان کے فلمی کیریئر کا سب سے بڑا کردار ہوگا، تاہم اب تک اس فلم کا نام منظر عام پر نہیں آیا ہے۔ اس سے قبل ایشوریا رائے، سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘، ’دیوداس‘ اور ’گزارش‘ میں کام کر چکی ہیں۔