counter easy hit

خواتین پر حملوں کے ملزم کو پکڑنے کیلئے ماہر نفسیات کی مدد لینے کا فیصلہ

کراچی: اس طرح کے معاملات بھی دیکھے جا رہے ہیں کہ ملزم کوئی ایسا گیم تو نہیں کھیل رہا، جس میں اسکو ٹاسک مل رہا: پولیس

Decided to help the psychologist for caught the accused on women's attacksخواتین پر تیز دھار آلے کے وار سے حملوں میں ملوث ملزم کی گرفتاری کے لیے ماہرین نفسیات سے بھی رابطے کیے جائینگے۔ اس سلسلے میں پولیس کا کہنا ہے کہ اس طرح کے معاملات بھی دیکھے جا رہے ہیں کہ ملزم کوئی ایسا گیم تو نہیں کھیل رہا، جس میں اسکو ٹاسک مل رہا ہو۔ تفتیشی ٹیم ماہرین نفسیات سے مشاورت کریگی کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے کیا طریقہ کار اختیار کیا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کراچی میں اب تک خواتین پر 13 حملے ہوچکے ہیں، لیکن تاحال کراچی میں آسیب کی طرح خوف پھیلانے والا چھلاوا گرفت میں نہ آسکا۔ پولیس نے جوہر چورنگی سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیکر پیپر کٹر برآمد کر لیا، رابعہ سٹی میں بھی سرچ آپریشن کے دوران 20 مشتبہ افراد کو دھرلیا۔