yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

لارڈز میں ڈیبیو؛ سعد علی نے سنچری کا خواب آنکھوں میں بسالیا

Web Editor April 23, 2018 1 min read
Debut in Lords; Saad Ali got the dream of century
Share this:

کراچی: سعد علی کی آنکھوں میں بھی لارڈز میں سنچری کا خواب جگمگانے لگا۔

Debut in Lords; Saad Ali got the dream of centuryسعد علی کا دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ کے دوران ٹیسٹ ڈیبیو متوقع ہے، انھوں نے اس سیزن میں قائد اعظم ٹرافی کا اختتام ٹاپ اسکورر کے ساتھ کیا، اس دوران انھوں نے 68.35 کی ایوریج اور 72.55 کے اسٹرائیک ریٹ سے 975 رنز اسکور کیے۔

24 سالہ سعد علی کہتے ہیں کہ یہ میرے لیے حقیقت میں ایک قابل فخرلمحہ ہے، یہ ایک ایسا موقع ہے جس کا میں نے برسوں انتظار کیا ہے، اب میں اپنی پہلی منزل پاچکا اور اگر موقع ملا تو اگلی منزل لارڈز میں سنچری اسکور کرنے کی ہوگی۔

سعد علی کہنا تھا کہ میں 10 برس سے زائد سے کرکٹ کھیل رہا ہوں، مجھے کوئی علم نہیں تھا کہ مجھے عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کا موقع کب ملے گا، سچی بات تو یہ ہے کہ اس وقت میں نے اپنے لیے کوئی ہدف مقرر نہیں کیا تھا مگر جیسے وقت آگے بڑھا میں نے خواب دیکھنا شروع کردیے، مجھے خوشی ہے کہ میں اس لیول پر پہنچ گیا ہوں۔

یاد رہے کہ سعد علی کی مجموعی فرسٹ کلاس ایوریج 46.93 اور اسٹرائیک ریٹ 51.42 ہے، انھیں رواں سیزن میں شاندار کارکردگی پر قومی ٹیم میںطلب کیا گیا جہاں پر انھوں نے 3 سنچریاں اور اتنی ہی ہاف سنچریاں اسکور کیں، ان میں 232 رنز کی ایک اننگز بھی شامل ہے۔ انھیں اس بات پر یقین ہے کہ وہ کسی بھی میدان اور کسی بھی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کی صلاحیت رکھتے اور وہاں پرفارم کرسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میری خاصیت یہ ہے کہ میں پاکستان میں کسی بھی گراؤنڈ میں کھیل سکتا ہوں، صرف طویل فارمیٹ میں ہی نہیں بلکہ محدود اوورز کے میچز میں بھی اچھا پرفارم کیا ہے، یہی خاصیت مجھے دوسروں سے مختلف بناتی ہے، مجھے امید ہے کہ جب میں لارڈز میں پہنچوں گا تو وہاں پر بھی میں ویسا ہی پرفارم کروں گا۔

سعد علی موقع ملنے پر قومی الیون میں اپنی جگہ پکی کرنے کے خواہاں ہیں، وہ کہتے ہیں کہ اگر مجھے کھیلنے کا موقع ملا تو میں صرف اپنی ٹیم کی کامیابی میں ہی کردار ادا نہیں کروں گا بلکہ میں اپنی پرفارمنس سے اپنی جگہ پکی بھی کروں گا، وہ اس ٹور میں کسی بھی بولر کا سامنا کرنے کیلیے تیار ہیں جبکہ کپتان سرفراز احمد سے متعلق سعد علی کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد اور میں ایک ہی زون عالمگیر جمخانہ اور ایک ہی کلب پاکستان سی سی کی جانب سے کھیلتے ہیں، اس لیے میرا ان کے ساتھ ایک گہرا تعلق ہے اور انھوں نے میری صلاحیتوں کو چمکانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
UK visit: high spirits London departure of national cricket team
Previous Post دورۂ برطانیہ؛ بلند حوصلہ قومی کرکٹ ٹیم کی لندن روانگی
Next Post محمد وسیم ورلڈ فلائی ویٹ ٹائٹل کیلیے 15 جولائی کو متھالین سے مقابلہ کریں گے
Mohammad Waseem will compete with MThalane on July 15 for the World Flyweight title

Related Posts

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026

اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.