counter easy hit

پیر س میں ایک دکھ بھرا دھماکہ

Ch Shabbir Bhadar

Ch Shabbir Bhadar

پیرس (بابر مغل سے) پیرس کی مشہور اور معروف شخصیت چوہدری شبیر بھدر صاحب جوکہ ایک عرصہ سے میڈیا سے منسلک تھے 20 مارچ 2015 کو پاکستان میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال فرما گئے، اللہ تعالی انکی مغفرت فرمائے۔ چوہدری شبیر بھدر صاحب نے 20سال Air France,Paris میں سروس کی، اس کے علاوہ جذبہ ڈاک جگرات، لنک، جنگ کے بعد ایک عرصے سے ARY News کو بابر مغل کے ساتھ متارف کروا رہے تھے، ایک عرصے سے سماجی ، سیاسی، مذہبی اور پاکستان گورنمنٹ اور فرانس گورنمنٹ تک کی خبریں متعارف کروائیں۔

اس کے علاوہ پیرس کا سب سے بڑا پریس کلب جو پاک پریس کلب کے نام سے ہے۔اس کے صدر تھے جس میں ARY News ،Geo News، PTV N کے چینل 5 اور بہت سے نیوز پیپر شامل تھے پریس کے سرپرست اعلی راجہ علی اصغر ، چوہدری شاہین، پاپا ریاض ، چوہدری ممتاز، چوہدری تاج دین ،چوہدری غضنفر وڑائچ اور اسکے علاوہ مشہور کاروباری شخصیت چوہدری ناظم ، چوہدری طاہر اقبال، چوہدری اقبال کھڑ ،چوہدری ندیم ،بابو شاہنواز، ابرار کیانی، منورجٹ، چوہدری اعظم، چوہدری حمیداللہ، چوہدری رضا، جیو نیوز اور تمام پاکستانی کمیونٹی، PTI، اور ادرارہ منہاج القرآن کے تمام ممبران نے ان کی وفات پر نہایت افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اور بلجیم سے ندیم بٹ صاحب نے بھی فون پر اظہار افسوس کیا ہے اس خلاء کو کوئی پر نہیں کر سکتا نہ انکی طرح کوئی اتنے کام کر سکتا ہے ان کے جانے کا دکھ صدا رہے گا ، اللہ تعالی ان کی مغفرت کریں آمین۔