counter easy hit

موت ایک اٹل حقیقت

کراچی: موت ایک اٹل حقیقت ہے۔ دنیا میں پیدا ہونے والی ایک زندہ چیز کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے۔ کوئی انسان یہ دعویٰ نہ کر سکتا ہے کہ وہ تاازل زندہ رہے گا۔ لیکن کراچی کے ایک علاقے میں ایک خاتو ن نے اپنی موت کےبعد جی اٹھ کر سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔ کراچی کے علاقے دنبہ گوٹھ کی رہائشی مائی منظوراں نامی ایک خاتون کی طبیعت اچانک شدید خراب ہو گئی ۔ اور آدھے گھنٹے کے اندر اس کی موت واقع ہو گئی ۔ ڈاکٹروں نے بھی خاتون کی موت کی تصدیق کر دی۔ اہل خانہ نے اس کی تدفین کےلئے اسے غسل دلوانے کی کوشش کی تو مائی منظوراں نے زور زور سے سانس لینا شروع کردی اور اٹھ کر بیٹھ گئی۔ ماتم کی تصویر بنے اہل خانہ کی جان میں جان میں جان آ گئی۔ لیکن جب مائی منظوراں نے بات چیت شروع کی تو پورا علاقہ حیرت اور خوف کی کیفیت میں مبتلا ہوگیا کیونکہ مائی منظوراں ایک بوڑھی عورت نہیں بلکہ ایک کم سن بچے کی آواز میں باتیں کررہی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مائی منظوراں کے اہل خانہ اس کے دوبارہ جی اٹھنے پر خوش تو ہیںلیکن اس نئی اور پر اسرار آواز نے انھیں پریشانی میں مبتلا کر رکھا ہے۔دوسری جانب جنوبی افریقہ میں ڈاکٹروں کی جانب سے مردہ قرار دیے جانے کے بعد مردہ خانے کے فریج سے رکھی گئی لاش اچانک زندہ ہو گئی۔ مردے خانے کے فریج میں زندہ پائی گئی خاتون ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔جنوبی افریقہ کے علاقے گوتینگ میں کار حادثے کے بعد ایک عورت کو جب ہسپتال لایا گیا تو طبی عملے نے انھیں مردہ قرار دیا تھا۔جس کے بعد خاتون کی لاش کو مردہ خانے کے ایک فریج میں رکھ دیا گیا تھا۔