counter easy hit

ڈی سی اوگجرات لیاقت علی چٹھہ نے علی الصبح سبزی منڈی جلالپور جٹاں کا دورہ کیا

dco_liaqat_ali_chatta

dco_liaqat_ali_chatta

گجرات(نمائندہ خصوصی)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے علی الصبح سبزی منڈی جلالپور جٹاں کا دورہ کیا، اور منڈی میں فروخت کے لئے لائی جانیوالی اشیائے خورد و نوش کی نیلامی کے عمل کی نگرانی کی ، انہوں ذخیرہ اندوزی پر ایک آڑھتی کے خلاف مقدمہ درج کر ادیا ۔ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ منڈی میں نیلامی کے عمل کی نگرانی کے لئے پہنچے جہاں ریونیو آفیسر ارشاد احمد اور مارکیٹ کمیٹی کے افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ انہوں نے آکشن یارڈ میں نیلامی کے عمل کی نگرانی کی اور ریونیو آفیسرا ور مارکیٹ کمیٹی کے عملہ کو ہدایت کی کہ منڈی میں آنیوالی ہر چیز کی شفاف طریقے سے نیلامی یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مارکیٹ کمیٹی بروقت ریٹ لسٹوں کا اجراء یقینی بنائے نیز تمام اشیائے کے ریٹ کارڈ نمایاں جگہ پر آویزاں کئے جائیں۔ دوران چیکنگ ڈی سی او نے مقامی آڑھتی عبدالرحمان کے گودام کا معائنہ کیا جس میں بڑی تعداد میں پیاز سٹور کیا گیا تھا تاہم اسے نیلامی کے لئے پیش نہ کیا گیا جس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے مذکورہ آڑھتی کے خلاف تھانہ صدر جلالپو رجٹاں میں مقدمہ درج کرا دیا۔انہوں نے واضع کیا کہ کسی بھی فرد کو ناجائز منافع خوری یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اورایسے عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔