counter easy hit

گوجرانوالہ میں پراسرار طور پر قتل ڈپٹی کمشنر کا تعلق عارفوالا سے ، نامعلوم افراد کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.workplains.ictpcitizenapp

پر اسرار طور پر ہلاک ڈی سی گوجرانوالہ: سہیل ٹیپو کی فائل فوٹو

اسلام آباد؍گوجرانوالہ( اصغر علی مبارک) گوجرانوالہ میں پراسرار طور پر ہلاک ہونے والے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل احمد ٹیپو کا  تعلق عارفوالا کے  نواحی گاؤں 145 ای  بی سے تھا، متوفی ڈپٹی کمشنر  کے والد کا نام افسر طاہر خاں ولد سندھی خاں  اور وہ منج راجپوت ہیں، ذرائع کے مطابق  قیام پاکستان کے بعد  وہ عارفوالا میں سکونت پذیر ہوئے اور  انہیں یہاں  زمین الاٹ ہوئی تھی، وہ 8 کنال  اراضی کے  مالک  تھے، وہ  1998 میں  زمین اور مکان فروخت کر کے فرید ٹاؤن ساہیوال منتقل ہوگئے تھے، ڈپٹی کمشنر سہیل احمد     کی شادی بھی عارفوالا کے نواحی گاؤں چک  63 ای  بی  کے  زمیندار محمد عتیق بھٹی کی بیٹی سے ہوئی تھی، انکے پسماندگان میں ایک بیوہ تنزیلہ، ایک بیٹا علی ابراہیم  اور تین  کمسن بیٹیاں مریم، آیت اور ہاجرہ ہیں، تمام بچے زیر   تعلیم ہیں، متوفی کے والد اور والدہ سلمی بی بی حیات ہیں، وہ عارفوالا سے چئیرمین  یونین کونسل محمد عامر انیس بھٹی کے بہنوئی تھے، تین  روز قبل متوفی  کے چچا سردار علی کا بھی انتقال ہوا  تھا، پولیس تھانہ سول لائن گوجرانوالہ نے نامعلوم افراد کے خلاف ڈپٹی کمشنر کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا..