counter easy hit

عمران خان نے مشرف کے دور حکومت کو بہر قرار دیدیا، نواز کو آصف زرداری سے بد تر بھی کہہ دیا

اسلام آباد (اصغر علی مبارک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پرویز مشرف کے دورحکومت کوبہترقرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے دورکے بعد ہرچیز نیچے جانا شرو ع ہوگئی ہے،نوازشریف کی حکومت نے ریکارڈ قرضے لیے،نوازشریف وہ کچھ کیا جوآصف زرداری کے دور میں بھی نہیں ہوا،وزیرخارجہ کاملک سے باہرتنخواہ لینا ملکی سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔
بجلی سمیت عوام سے جگا ٹیکس وصول کیا جارہا ہے۔انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پرویز مشرف کے دورکے بعد ہرچیز نیچے جانا شرو ع ہوگئی ہے۔ برصغیرمیں دوسرے ممالک اوپراورہم نیچےجارہے ہیں۔ نوازشریف کی حکومت نے ریکارڈ قرضے لیے۔موجودہ دورحکومت میں پاکستان کی برآمدات کم ہوئی ہیں۔درآمدات گرنے کی وجہ ملک میں مہنگی بجلی ہے۔
بجلی پر تین سرچارجز لگا دیے ہیں۔ حکومت کے قرضوں کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر بھی کم ہورہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جولائی میں تیل کی 71روپے سے 95روپے تک قیمت چلی گئی ہے۔پٹرول کی قیمت یکم اپریل کو95روپے فی لیٹر ہوجائیگی۔نیلم جہلم مکمل ہوگیا ہے لیکن ابھی بھی ٹیکس لیا جارہا ہے۔حکومت نے سارا بوجھ عوام پرڈال دیا ہے۔حکومت کی نااہلی اور کرپشن کے باعث عوام پرمہنگائی کابوجھ ڈالا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف وہ کچھ کیا جوآصف زرداری کے دور میں بھی نہیں ہوا۔