yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

یوم دفاع پر آرمی چیف کا دو ٹوک خطاب

Yes 1 Webmaster September 7, 2015 1 min read
Raheel Sharif
Share this:
Raheel Sharif
Raheel Sharif

تحریر: شہزاد حسین بھٹی
ملک بھر میں 1965ء کی جنگ میں افواج پاکستان کی شاندار کارکردگی اور قومی جوش و جذبے کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے 6 ستمبر کو پاکستان اور دنیا بھرمیں جہاں کہیں پاکستانی آباد ہیں پچاسواں یوم دفاع جوش وجذبے سے منایا۔ سرکاری اور غیر سرکاری سطح پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت چاروں صوبائی دارالحکومتوں اور چھوٹے بڑے شہروں میں اس سلسلے میں شاندار تقاریب منعقد ہوئیں جن میں 1965ء کی جنگ کے شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔آپریشن ضرب عضب کے آغاز کے بعد یہ پہلا سال ہے جس میں ہم نے 23 مارچ، 14اگست اور 6 ستمبر کو قومی جوش و جذبے اورشاندار طریقے بلا کسی خوف و خطرے سے منایا۔

پوری قوم نے صبح 9 بج کر 29 منٹ پر ایک منٹ کی خاموشی اختیارکی اور تمام نشریاتی اداروں پر ساڑھے نو بجے قومی ترانہ پیش کیا گیاجو اس بات کی غمازی کرتا تھا کہ پوری پاکستانی قوم متحد ہے۔6 ستمبر 1965ء کو بھارتی جارحیت کے ارتکاب کی صورت میں ہم پر مسلط کی گئی جنگ میں بے شک افواج پاکستان نے ہر محاذ پر دفاع وطن کے تقاضے نبھاتے ہوئے دشمن کے دانت کھٹے کئے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرتے ہوئے مکار دشمن کی افواج کو زمینی’ فضائی اور بحری محاذوں پر منہ توڑ جواب دیکر قربانیوں کی نئی نئی اور لازوال داستانیں رقم کیں جبکہ پوری قوم سیسہ پلائی دیوار بن کر افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ملک کی سرحدوں کی حفاظت و پاسبانی کے تقاضے نبھاتی رہی۔

اس جنگ نے ہی قوم میں ”پاک فوج کو سلام” کا بے پایاں جذبہ پیدا کیا تھا جسکے نتیجہ میں ملک کی مسلح افواج نے اپنے سے تین گنا زیادہ دفاعی صلاحیتوں کے حامل مکار دشمن بھارت کی فوجوں کو پچھاڑ کر انہیں پسپائی پر مجبور کیا اور بھارتی لیڈر شپ اقوام متحدہ میں جنگ بندی کی دہائی دیتی نظر آئی۔

اس بار یوم دفاع اس لئے بھی زیادہ اہمیت کا حامل ہے کہ آج پھر ہمارا مکار دشمن ہماری آزادی و خودمختاری اور سالمیت کو چیلنج کرتا ہمارے خلاف نئی جنگ مسلط کرنے کی تیاریوں میں ہے اور دہشت گردی کے پیدا کردہ ہمارے اندرونی حالات کی کمزوریوں سے فائدہ اٹھا کر ہماری سالمیت پر اوچھا وار کرنے اور اپنے اکھنڈ بھارت کے عزائم کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی سازشوں میں مصروف ہے۔ چند سال قبل ایک بھارتی آرمی چیف نے بڑی رعونت سے کہا تھا کہ بھارتی فوج بیک وقت بیجنگ اور اسلام آباد پر چڑھائی کر سکتی ہے۔ موجودہ آرمی چیف جنرل دلبیر سنگھ نے اپنی فوج کو مختصر اور طویل جنگ کیلئے تیار رہنے کو کہا تھا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے قوم، فوج اور حکومت کی طرف سے بھارتی آرمی چیف کا چیلنج قبول کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے جنگی جنون میں قلیل یا طویل مدتی جنگ مسلط کی تو پاکستان بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہے۔ پاکستان نے بھارت کے 1965ء میں عزائم خاک میں ملا دیئے تھے۔ آج کی فوج اس دور سے زیادہ تجربہ کار اور پیشہ ورانہ فوج ہے۔

آج ایک بار پھر بھارتی جارحیت کے خطرات منڈلا رہے ہیں اس کی طرف سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر اشتعال انگیز کارروائیوں میں اضافہ ہو گیا ہے’ گولہ باری سے نہتے کسان، خواتین اور بچوں تک کو شہید کیا جا رہا ہے۔ اندرون ملک بھی اسکی مداخلت جاری ہے۔ کراچی میں حالات کو بگاڑنے میں بھارت کا ہاتھ ہے۔ بلوچستان میں علیحدگی پسندوں کی افغانستان کے راستے ”را” تربیت اسلحہ کی فراہمی اور پیسوں کی صورت میں مدد کر رہی ہے۔ دہشتگردی کے خلاف آپریشن ضرب عضب قوم فوج اور حکومت کے متحد ہونے کے باعث کامیابی سے ہمکنار ہو رہا ہے۔ بھارت کو اس کی بھی تکلیف ہے۔ یہ کامیابی اسے ہضم نہیں ہو رہی۔وہ اسکی ناکامی کیلئے ہر حربہ استعمال کر رہا ہے۔

پاک چین راہداری پر دشمن کلبلا رہا ہے۔ وہ راہداری منصوبے کیخلاف کھل کر سامنے آ گیا ہے۔ پاکستان نے 65ء میں دفاع کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا تھا۔ آج پاک فوج لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر بھارت کو برابر جواب دے رہی ہے۔ پاکستان کو عدم استحکام سے دو چار کرنے کی سازشیں ناکام بنا رہی ہے۔ ضرب عضب آپریشن نے قوم کو ایک بار پھر متحد و یکجا کر دیا ہے۔ کنٹرول لائن پر جھڑپوں سے قوم کے اندر آج 65 والا جذبہ پیدا ہو چکا ہے۔ آج فوجی قیادت مصلحتوں کو بھی خاطر میں نہیں لا رہی ہے۔ دہشتگردی کے اندرونی خطرات اور ممکنہ بیرونی جارحیت کیخلاف فوج حکومت اور قوم ایک پیج پر ہیں۔ دہشتگرد منطقی انجام کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

کئی سال بعد یوم دفاع تزک و احتشام اور نئی روایات کے ساتھ منایا گیا۔ یوم آزادی نئے ولولے اور جوش و خروش سے منایا گیا۔ 23 مارچ پر روایتی پریڈ بھی کئی سال بعد بحال ہوئی۔ یہ مستحکم پاکستان مضبوط فوج اور متحد قوم کی علامت ہے۔ پاکستان کیخلاف اچھلتی کودتی بھارتی فوجی اور سیاسی قیادت کو اتنا باور کرانا ہی بہت ہے 65ء یاد ہے ناں! آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گذشتہ روز جی ایچ کیو میں منعقدہ تقریب میں صاف اور دو ٹوک الفاظ میں انڈیا کوللکارہ کہ اگر وہ جنگ چاہتے ہیں تو ہم پوری طرح تیار ہیں چاہے روائیتی ہو یا غیر روائیتی۔پاک فوج اندرونی و بیرونی خطرات سے نمنٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں پاکستانی موقف دھرایا کہ کشمیر برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے اور اسکے کشمیریوں کی امنگوں کے عین مطابق حل کا اب وقت آن پہنچا ہے۔ ہماری افواج دُنیا کی بہتریں افواج میں سے ہیں ۔آرمی چیف نے افغانستان سے تعلقات، راہداری منصوبے ، بلوچستان میں را کی مداخلت اور ضرب عضب کی کامیابیوں پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ افغانستان سے ہمارا تاریخی اور خون کا رشتہ ہے اور دُشمن ہمارے درمیان دراڑ نہیں ڈال سکتا۔راہداری منصوبہ ہر حالت میں مکمل ہو گا ۔ جبکہ بلوچستان میں حالات کو سول اور فوجی لیڈرشپ کے تعاون سے درست کیا جا رہا ہے۔

ا س بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ ملک میں امن و امان میں بہتری اورحالات میں سدھار صرف اور صرف جنرل راحیل شریف کے راست اقدامات کی وجہ سے آیا ہے وگرنہ گذشتہ اٹھاسٹھ سالوں میں ملک کو ماسوائے لوٹنے کے اور کوئی قابل قدر اقدامات دیکھنے میں نہیں آئے۔ جنرل راحیل شریف نے کمان سنبھالنے کے فوراً بعد ملک میں جاری دہشت گردی کی لہر جو کہ ناسور بن کر اس ملک کے کونے کونے میں پھیل چکی تھی اُسے نہ صرف لگام ڈالی بلکہ ضرب عضب شروع کرکے ملک میں اسحلہ و بارود پیدا کرنے والی فیکڑیوں کا صفایا کیا تاکہ خودکش جیکٹوں اور خود کش دھماکوں کو روکا جا سکے۔ ہزاروں دہشت گردوں جو یہاں چھپے بیٹھے تھے نہ صرف جہنم واصل کیا بلکہ وہ پاکستانی سرزمین چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔ اور میری اطلاعات کے مطابق صرف دو یا تین ماہ میں یہ آپریشن مکمل ہو جائے گا۔ اس کے بعد ملک میں چھپے سماج دُشمن عناصر کی باری آئے گی او ر دوسرے مرحلے کے بیلنے میں بڑے بڑے سیاستدان بھی آئیں گے۔

Shahzad Hussain Bhatti
Shahzad Hussain Bhatti

تحریر: شہزاد حسین بھٹی

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Education
Previous Post تعلیمی ایمرجنسی کا نفاذ
Next Post شمالی وزیرستان میں پاکستانی ڈرون طیارے ’’براق ‘‘ کی پہلی کارروائی ، 3 دہشت گرد ہلاک
Burraq

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.