counter easy hit

آئین کی منظوری کا دن، آج ملک بھر میں یوم دستور منایا جائے گا

Day of acceptance

Day of acceptance

آئین پاکستان 1973 کی منظوری کی مناسبت سے آج ملک بھر میں یوم دستور منایا جارہا ہے۔
اسلام آباد: (یس اُردو) پاکستان کی دستور ساز اسمبلی نے 10 اپریل 1973 کو متفقہ آئین کی منظوری دی۔ جسے دو روز بعد 12 اپریل 1973 کو صدارتی منظوری ملی۔ منظوری کے بعد موجوہ آئین پاکستان کو 14 اگست 1973 سے نافذ کر دیا گیا۔ اسی سلسلے میں چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے گزشتہ سال دس اور بارہ اپریل کو یوم دستور کے طور پر منانے کا آغاز کیا تھا۔ جس کا مقصد آئین کے بانیوں اور گمنام ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔ یوم دستور کے موقع پر پارلیمنٹ ہاوس کو برقی قمقموں سے دلہن کی طرح سجا دیا گیا ہے۔