counter easy hit

ڈینگی ڈے پر سیمینار اور آگاہی واک کا اہتمام تمام محکموں کے افسران اور اہلکاروں کی شرکت۔

Day dengue

Day dengue

ننکانہ صاحب( عبدالغفارر چوہدری )ڈینگی ڈے پر سیمینار اور آگاہی واک کا اہتمام تمام محکموں کے افسران اور اہلکاروں کی شرکت۔
حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ضلع ننکانہ میں ڈینگی ڈے منایا گیا۔جس میں تمام سرکاری دفاتر کے افسران اور دیگر عملے سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر منائے گئے دینگی ڈے کے موقع پر مرکزی آگاہی واک ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر آفس سے شروع ہوکر ریلوے پھاٹک پر اختتام پذیر ہوئی۔ ای ڈی او سی ڈی ، ڈی او لیبر، ڈی او سوشل ویلفئیر سمیت دیگر محکموں کے سربراہان کی طرف سے بھی آگاہی واکس کا اہتمام کیا گیا۔آگاہی واک کے شرکاء اور عوام الناس سے خطاب کے دوران ڈی او سی مشتاق احمد سپرا نے کہا کہ ڈینگی مچھر کے خاتمے کے لیے ہمیں اپنے اپنے گھروں ،دفاتروں اور دیگر تمام جگہوں پر صفائی کے خصوصی انتظامات کرنا ہونگے تاکہ اس سے بچا ؤ ممکن ہوسکے۔ڈینگی ڈے کے حوالے سے منعقدہ سیمینار ز اور واک کے موقع پر تمام مکتبہ فکر کے لوگ موجود تھے۔شرکاء نے عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے پوسٹرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر ڈینگی بخار سے بچاؤ کی تدابیر درج تھیں۔دریں اثناء شاہکوٹ اور سانگلہ ہل میں بھی ڈینگی ڈے کے موقع پر سیمناراور آگاہی واکس ،سیمینارز کا بھی اہتمام کیا گیا۔دریں اثناء ضلع کونسل ہال میں محکمہ زراعت کے زیر اہتمام خادم پنجاب کسان پیکج2016-17کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔جس کی صدارت کرتے ہوئے اے ڈی سی ڈاکٹر شاہ زیب حسنین نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے 13ارب کی رقم سے چھوٹے کاشتکاروں کو بلا سود زرعی قرضے مہیا کیے جائیں گے۔اس موقع پر ضلع بھر سے کسانوں کی کثیر تعداد ،ضلعی افسران کے علاوہ محکمہ زراعت کے اہلکاروں نے شرکت کی