counter easy hit

بھارت میں ساس پربدترین تشدد کے الزام میں بہو گرفتار

Daughter-in-law arrested

Daughter-in-law arrested

لکھنو……بھارت کی ریاست اترپردیش میں خاتون کو اپنی ساس پر تشدد کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ستر سال کی بزرگ اور بیمار خاتون راج رانی جین کو بری طرح پیٹنے والی کی اپنی بہو سنگیتا جین ہیں۔بجنور کی رہنے والی سنگیتا جین کے خلاف اس کے اپنے ہی شوہر نے ایف آئی آر درج کرائی،پولیس نے سنگیتا کو حراست میں لے لیا ہے،سنگیتا کےشوہر کو شک تھا کہ اسکی غیر موجودگی میں اس کی بیوی اس کی بیمار ماں پر تشدد کرتی ہے۔بیوی کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کے لئے اس نے کمرے میں یہ خفیہ کیمرا لگایا۔کیمرے نے دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی کر دیا، دل دہلانے والے مناظر ایسے ہیں کہ جنہیں دیکھ کر انسانیت بھی کانپ اٹھے۔