counter easy hit

تھر میں بچوں کی اموات کا سلسلہ رک نہ سکا،تعداد33ہوگئی

children could not wait,

children could not wait,

تھرپارکر……..تھر کے صحرا میں غذائیت کی کمی اور دیگر امراض کی وجہ سے بچو ں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی ایک بچہ سول اسپتال مٹھی سے کراچی منتقل کرنے کے دوران انتقال کرگیا ۔
تھرمیں بچوں کی اموات پر قابو نہیں پایا جاسکا ۔ آج بھی مٹھی میں غذائیت کی کمی کےباعث مختلف امراض میں مبتلا ایک 16 دن کا بچہ جاں بحق ہوگیا ،بچے کو مٹھی سے کراچی منتقل کیا جارہا تھا،جس کے بعد رواں ماہ اب تک انتقال کرنےوالےبچوں کی تعداد33ہوگئی ہے۔سول اسپتال مٹھی میں 32 بچے زیر علاج ہیں ۔ جبکہ ، ننگر پارکر ، اسلام کوٹ ، ڈیپلو کے سرکاری اسپتالوں میں بھی مجموعی طور پر 52 ایسے بچے زیر علاج ہیں جو غذائیت کی کمی ہونے کی وجہ مختلف امراض میں مبتلا ہیں ۔