counter easy hit

سسر نے فائرنگ کر کے بہو کو قتل کرکے خودکشی کر لی

 daughter by fire

daughter by fire

سرائے عالمگیر (صغیر راٹھور)سسر نے فائرنگ کر کے بہو کو قتل کرکے خودکشی کر لی ،تفصیل کے مطابق تحصیل سرائے عالمگیر کے نواحی علاقہ تھانہ بلانی کی حدود ہزارہ کے رہائشی ملزم شوکت علی نے گھریلو تنازعہ پر اپنی بہو عالیہ بی بی کو آتشی اسلحہ سے فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی ، واقعہ کی اطلاع جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور علاقہ بھر میں خوف وہراس کی فضا بن گئی ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقعہ پر پہنچ گئی اور نعشوں کو قبضہ میں لیکر قانونی کاروائی شروع کر دی ۔